حسن علی کی ٹیم میں مشکل واپسی لیکن آئے اور چھا گئے

حسن علی ہرارے ٹیسٹ کے دولہا قرار پائے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹیم میں ان کی واپسی کا سفر بہت مشکل تھا کیونکہ وہ 2 سال کرکٹ سے باہر رہے تھے۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کو زمبابوے میں ہرارے ٹیسٹ میں فتح سے ہمکنار کرانے والے پاکستانی بولر حسن علی نے ٹیم میں واپسی کے سفر کو بہت ہی مشکل قرار دیا ہے۔

زمبابوے کے خلاف ہرارے ٹیسٹ میں مجموعی طور پر 89 رنز کے عوض 9 وکٹیں اپنے نام کرنے والے حسن علی کی ٹیم میں واپسی بڑی دشوار تھی جس کے لیے انہوں نے کافی محنت کی ہے۔

حسن علی ہرارے ٹیسٹ کے دولہا قرار پائے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹیم میں ان کی واپسی کا سفر بہت مشکل تھا کیونکہ وہ 2 سال کرکٹ سے باہر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیے

دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میں زمبابوے پاکستان کے لیے آسان ہدف ہوگا؟

اُن کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی فٹنس پر بہت کام کیا تھا خاص طور پر فرسٹ کلاس کرکٹ میں لمبی کرکٹ کھیلنے کا کافی تجربہ ہوا ہے اور انہوں نے پہلی بار بیک ٹو بیک اتنے فرسٹ کلاس میچز کھیلے ہیں۔

حسن علی نے مزید کہا کہ جب وہ ٹیم سے باہر تھے تو ایک وقت تھا جب وہ کافی پریشان تھے اور اسی پریشانی کے عالم میں وہ کئی بار روئے بھی تھے لیکن پھر محنت کرکے انہوں نے اپنا مقام دوبارہ حاصل کر لیا۔

حسن علی

انہوں نے واضح کیا کہ وکٹ لینے کے بعد منائی جانے والی خوشی اور اس کے انداز کا ان کی انجری سے کوئی تعلق نہیں تھا لیکن بعض لوگوں نے دونوں چیزوں کو آپس میں ملا دیا تھا۔

حسن علی نے ہرارے میں کھیلے گئے اس ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں مجموعی طور پر 89 رنز دے کر 9 وکٹیں اپنے نام کیں۔

حسن علی کی تباہ کن بولنگ کے باعث زمبابوے کی پوری ٹیم دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 132 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

کھیل کے تیسرے روز زمبابوے نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 52 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر کیا تو صرف ایک رن کے اضافے کے بعد ٹنڈائی چسورو حسن علی کا شکار ہو گئے۔

اس کے بعد وقفے وقفے سے میزبان ٹیم کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا اور پوری ٹیم پاکستان کے 510 رنز کے جواب میں 132 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ پاکستان کو پہلی اننگز میں 378 رنز کی سبقت حاصل ہو گئی ہے۔

دوسرے ٹیسٹ میں بھی پاکستان کی جانب سے حسن علی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 27 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، دو وکٹیں ساجد خان کے حصے میں آئیں جبکہ ایک ایک وکٹ شاہین آفریدی اور تابش خان کو ملی۔

زمبابوے کی جانب سے ریگس چکبوا 33 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ ڈونلڈ تریپانو نے 23، لیوک جونگوی نے 19 اور رچرڈ نگاروا نے 15 رنز اسکور کیے۔

پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں عابد علی کی شاندار ڈبل سنچری اور اظہر علی سنچری کی بدولت 510 رنز اسکور کیے تھے۔

متعلقہ تحاریر