مریم نواز کے صاحبزادے کے لیے تاریخی اعزاز

جنید صفدر کا میچ دیکھنے کے لیے نواز شریف نے خصوصی شرکت کی۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کیمبرج یونیورسٹی کی پولو ٹیم کا حصہ بننے والے دوسرے پاکستانی بن گئے ہیں۔

پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے نواسے اور مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کیمبرج یونیورسٹی کی پولو ٹیم میں شامل کرلیے گئے ہیں۔ جنید صفدر دوسرے پاکستانی ہیں جنہیں اس اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ پہلے پاکستانی ہونے کا شرف سپریم کورٹ کے جج جسٹس یحییٰ آفریدی کو حاصل ہے۔

برطانیہ میں مقیم دنیا نیوز کے صحافی اظہر جاوید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جنید صفدر کی سیلفی شیئر کی جس میں اُنہیں میدان میں اپنے گھوڑے پر سوار دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

کیا اعظم خان پرچی ہیں؟

جنید صفدر نے کیمبرج یونیورسٹی کی ٹیم کی طرف سے آکسفورڈ یونیورسٹی کے خلاف میچ بھی کھیلا۔ میچ دیکھنے والے تماشائیوں میں نواز شریف بھی شامل تھے۔

THE NEWS

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے مشہور سیاسی خاندان سے تعلق رکھنے والے جنید صفدر پچھلے چند سالوں سے کھیل کے میدان میں اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ سال 2018 میں جنید صفدر یونیورسٹی کالج لندن میں زیرتعلیم تھے۔ اس وقت بھی وہ پاکستانی طلبہ کی پولو ٹیم میں شامل تھے اور برطانوی طلبہ کی ٹیم سے زبردست مقابلہ کیا تھا۔ اگرچہ ان کی ٹیم میچ ہار گئی تھی مگر جنید صفدر نے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

متعلقہ تحاریر