سرفراز احمد کی نئی تصویر سوشل میڈیا پر موضوع بحث

سوشل میڈیا صارفین نے کرکٹ اسٹار کو اسکول جانے والے بچوں سے مماثلت دینی شروع کردی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کی حالیہ تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کٹ اور سامان کے ہمراہ دکھائی دے رہے ہیں۔ سماجی رابطوں کی مختلف ویب سائٹس پر اس تصویر پر ٹرولنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں کپتانی کے فرائض انجام دینے والے معروف کرکٹر سرفراز احمد ان دنوں سوشل میڈیا ٹرولنگ کا شکار ہوگئے ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے جاری کردہ تصویر میں سرفراز احمد دو سفری بیگز اٹھائے ہوئے ہیں جبکہ انہوں نے ایک سوٹ کیس بھی تھاما ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پی ایس ایل سے قبل پی سی بی اور میڈیا آمنے سامنے

تصویر پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں اسکول جانے والے بچوں سے مماثلت دینی شروع کردی ہے۔

ایک صارف نے تصویر کو گرمی کی چھٹیوں میں نانی کے گھر جانے کے منظر سے تشبیہ دی۔

ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ ان دنوں نویں سے بارہویں جماعت کے طلبہ کا یہی حال ہے۔

ایک صارف نے سرفراز احمد کو کولی نمبر ون کا ٹائٹل دے دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کا آغاز ابوظہبی میں ہوا۔ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ہونے والے میچ میں جیت لاہور قلندرز کے حصے میں آئی۔ متعدد ملکی اور غیر ملکی کھلاڑی ایونٹ میں شرکت کے لیے پہنچ چکے ہیں جبکہ سرفراز احمد بھی دبئی میں قرنطینہ ختم کر کے پریکٹس سیشنز کا حصہ بن گئے ہیں۔

متعلقہ تحاریر