کیا رحمت کی دیوی اولمپکس کروا پائے گی؟

کرونا کے مکمل خاتمے تک مجسمے کے چہرے پر ماسک لگا رہے گا۔

ٹوکیو اولمپکس طے شدہ تاریخوں پر کروانے کے لیے جاپان کی انتظامیہ سر توڑ کوششیں کررہی ہے۔ یہاں تک کہ بدھ مت کے ایک مجسمے کو ماسک بھی پہنا دیا۔ اس کا مطلب ’رحمت کی دیوی‘ سے وائرس کے خاتمے کی التجا کرنا ہے۔

کرونا کی عالمی وباء نے دیگر ممالک کی طرح جاپان کو بھی بری طرح متاثر کیا ہے۔ کرونا وائرس سے چھٹکارا پانے کے لیے دنیا بھر میں ویکسین اور ایس او پیز کا خیال رکھا جارہا ہے لیکن وائرس کا مکمل طور پر خاتمہ کب ہوگا یہ کوئی نہیں جانتا۔

جاپان میں رواں سال ہونے والے اولمپکس کے باعث وائرس سے چھٹکارا پانا نہایت ضروری ہے اور اس کے لیے انتظامیہ کچھ بھی کر گزرنے کو تیار دکھائی دیتی ہے۔ اس بات کا واضح ثبوت یہ ہے کہ شمالی جاپان کے علاقے تہوکو میں انتظامیہ نے بدھ مت کے 57 میٹر اونچے مجسمے کو ماسک پہنا دیا۔ ہوکو کوجی آئزو مندر میں موجود اس دیو ہیکل مجسمے کو ماسک پہنانے کا مقصد سفید دیوی سے کرونا کے جلد سے جلد خاتمے کی دعا کرنا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

صد سالہ مشعل 215 بچوں کی عارضی یادگار میں تبدیل

33 سال پرانے مجسمے رحمت کی دیوی کو ماسک پہنانے کی ذمہ داری 4 کارکنان نے نبھائی۔ کارکنان نے ماسک کو ایک رسی کے ذریعے مجسمے کے چہرے تک پہنچایا جس میں 3 گھنٹے لگے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رحمت کی دیوی کے چہرے پر پہنایا گیا ماسک اس وقت تک لگا رہے گا جب تک جاپان میں کرونا وائرس کا مکمل طور پر خاتمہ نہیں ہوجاتا۔

واضح رہے کہ ٹوکیو اولمپکس کا ایونٹ 23 جولائی سے 8 اگست تک چلے گا لیکن وباء کے باعث اس کی منسوخی کے آثار دکھائی دیتے ہیں۔

متعلقہ تحاریر