میسی نے تاریخ رقم کردی
میسی کی ٹرافی کے ساتھ لی گئی تصویر انسٹاگرام کی تاریخ میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی تصویر بن گئی۔
اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے کوپا امریکا جیت کر اپنے مداحوں کا دل بھی جیت لیا۔ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر میسی کی ٹرافی کے ساتھ لی گئی تصویر انسٹاگرام کی تاریخ میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی تصویر بن گئی۔
ریو ڈی جنیرو کے مارا کانا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے کوپا امریکا کے فائنل میں فتح سے ارجنٹینا کا کسی بڑی ٹرافی جیتنے کا انتظار 28 سال بعد ختم ہوا اور یہ سہرا لیونل میسی کے سر جاتا ہے۔
اسٹار فٹبالر نے کوپا امریکا جیت کر اپنے مداحوں کا دل بھی جیت لیا ہے۔ دنیا بھر میں میسی کے چاہنے والوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی مداح میسی پر جان چھڑکتے ہیں یہی وجہ ہے کہ انسٹاگرام پر میسی کی ٹرافی کے ساتھ لی گئی تصویر انسٹاگرام کی تاریخ میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی تصویر بن گئی ہے۔ انسٹاگرام پر تصویر کو ایک کروڑ 90 لاکھ افراد نے پسند کیا۔
With over 19 million likes, Messi with the Copa America title is now the most liked sports related post in Instagram history. pic.twitter.com/Ly5ikh7JEP
— MC (@CrewsMat19) July 14, 2021
یہ بھی پڑھیے
میسی کو کوپا امریکا جتوا کر خود کو عظیم فٹبالر ثابت کرنا ہوگا
ایک ماہ قبل سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر میسی کی پروفائل پکچر نے سب سے زیادہ پسند کی جانے والی تصویر کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔ تصویر کو محض 22 گھنٹوں میں 30 لاکھ سے زائد صارفین نے پسند کیا تھا۔
Breaking ‼️Lionel Messi has broke the record of most liked profile picture ever on Facebook breaking former USA president Barack Obama’s record. The latter hold a record 3.2 million likes whilst Messi surpassed it within 22 hours having 3.8 million likes.😱❤️🔥 pic.twitter.com/X3vJOZBJCb
— 𝔸 𝔹💎 (@leoab010) June 12, 2021
واضح رہے کہ میسی سے پہلے یہ اعزاز سابق امریکی صدر باراک اوباما کی تصویر کو حاصل تھا۔