پاکستانی اولمپئینز کی حوصلہ افزائی سے زیادہ حوصلہ شکنی
ماہور شہزاد کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تو اسپورٹس جرنلسٹ شعیب جٹ مخالفت میں سامنے آگئے۔

پاکستانی صحافی شعیب جٹ نے ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی بیڈمنٹن کھلاڑی ماہور شہزاد کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شاداب خان نے ٹوکیو اولمپکس میں ویٹ لفٹر طلحہ طالب شاندار کارکردگی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور پاکستان کے اولمپک کھلاڑیوں کے لیے فنڈز اکٹھے کرنے کا اعلان کردیا۔
پاکستان سے جو اتھلیٹس اولمپکس تک پہنچ جاتے ہیں وہ ان کی اپنی کاوش اور محنت کا نتیجہ ہوتا ہے۔ وہاں جا کر کامیاب ہونے اور نہ ہونے سے زیادہ اہمیت یہ بات رکھتی ہے کہ وہ بنا کسی پروفیشنل تربیت کے اپنے بل بوتے پر پہنچے۔ لیکن، افسوس ہمارے ملک کے لوگ حوصلہ افزائی سے زیادہ حوصلہ شکنی کی طرف زیادہ دھیان دیتے ہیں۔ بیڈمنٹن کھلاڑی ماہور شہزاد کے ساتھ کچھ ایسا ہی ہوا۔
ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی ماہور شہزاد کو جب شکست کا سامنا کرنا پڑا تو اسپورٹس جرنلسٹ شعیب جٹ مخالفت میں سامنے آگئے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ جب سیکریٹری خود کوچ بن کر جائیں گے تو نتائج شرمناک ہی آئیں گے۔
جب سیکریٹری خود کوچ بن کر جائے ۔۔۔
تو نتائج شرمناک ہی آئے ۔۔۔ pic.twitter.com/NatPyNlpR5— Shoaib Jatt (@Shoaib_Jatt) July 24, 2021
یہ بھی پڑھیے
اولمپکس 2020، پاکستان کی ہاکی ٹیم کہاں رہ گئی؟
ماہور شہزاد نے ٹوئٹ کے جواب میں لکھا کہ ویسے ہی بیڈمنٹن کے کھیل میں پاکستان کا دنیا میں نام نہیں ہے اور جب وہ ملک کا نام روشن کرنے کی کوشش کررہی ہیں تو انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
You think you will make Pakistan victorious by degrading the current top athletes? Waise hi Paksitan ka badminton mein world mein Acha level nahi hai, aur mein jab Pakistan ka naam roshan karne ki koshish kar rahi hoo tou mujh pe aap Shuru se tankeed kar rahe hain.
— Mahoor Shahzad (@OfficialMahoor) July 24, 2021
دوسری جانب ٹوکیو اولمپکس میں گزشتہ روز 67 کلو گرام کیٹگری کے لیے مردوں کے مقابلے ہوئے جس میں پاکستان کے ویٹ لفٹر طلحہ طالب نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے 21 سالہ طلحہ طالب اولمپکس میں میڈل تو نہ جیت سکے مگر قوم کے دل ضرور جیت لیے۔
View this post on Instagram
نوجوان ویٹ لفٹر نے پانچویں پوزیشن حاصل کی۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شاداب خان نے ٹوئٹ میں طلحہ طالب کی حوصلہ افزائی کی۔
Pakistan is proud of Talha Talib. Urge sponsors and sports administration to help athletes like Talha, they have the potential to bring home Olympic medals and make Pakistan proud if given the facilities and financial support. #SupportAthletes #OlympicGames pic.twitter.com/Hp4TryjwPC
— Shadab Khan (@76Shadabkhan) July 25, 2021
ایک اور ٹوئٹ میں شاداب خان نے پاکستان کے اولمپک کھلاڑیوں کے لیے فنڈز اکٹھے کرنے کا اعلان بھی کیا۔
Within the next year, I pledge to set up a fund for Pakistan’s Olympic’s athletes in preparation for the next Olympics. Looking at people like Talha Talib, we all should play our part in supporting Pakistan’s heroes. Please join me for Pakistan. #SKOlympicsFund #PakistanZindabad
— Shadab Khan (@76Shadabkhan) July 25, 2021
واضح رہے کہ طلحہ طالب نے رواں سال ایشین ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔









