پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج ہوگا
میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا جس کے لیے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے بھرپور تیاری کی ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے بعد ویسٹ انڈیز پہنچ گئی۔ پاکستانی ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی۔ پچھلے اعلامیے کے مطابق دونوں ٹیمز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز 5 میچز پر مشتمل تھی اورسیریز کا پہلا میچ 27 جولائی کو ہونا تھا لیکن آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری سیریز میں کرونا کی وجہ سے شیڈول میں تاخیر ہوئی۔ ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے درمیان ایک میچ دیر سے شروع ہونے پر ویسٹ انڈیز بورڈ نے قومی ٹیم کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ردوبدل کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی کا ایک میچ کم کردیا۔ اب دونوں ٹیمز 5 کے بجائے 4 میچز کھیلیں گی۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا پہلا میچ آج پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔ دوسرا میچ 31 جولائی، تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ یکم اگست جبکہ چوتھا اور آخری میچ 3 اگست کو کھیلا جائے گا۔
Pakistan team training session at the Kensington Oval, Bridgetown, Barbados
Watch video: https://t.co/nF8BJk3R8l#WIvPAK #BackTheBoysInGreen #HarHaalMainCricket pic.twitter.com/Ifalc08Y7s
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 27, 2021
یہ بھی پڑھیے
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ انڈیا سے عمان منتقل
ماضی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان کا پلڑا بھاری رہا ہے۔ دونوں ٹیمز کے درمیان اب تک 5 سیریز کھیلی جاچکی ہیں جن میں سے پاکستان نے 4 میں کامیابی حاصل کی۔ ایک سیریز ویسٹ انڈیز نے اپنے نام کی تھی۔ دونوں ٹیموں نے اب تک 14 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں جن میں گرین شرٹس 11 اور ویسٹ انڈیز کی ٹیم 3 میچز میں کامیاب رہی۔