نوین پٹنائک نے بھارتی ہاکی ٹیم کو چیمپیئن کیسے بنایا؟
ریاست اڑیسہ کے وزیراعلیٰ نے ملک میں ہاکی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا۔
ٹوکیو اولمپکس میں انڈین ہاکی ٹیم کی شاندار کارکردگی پر ریاست اڑیسہ کے وزیراعلیٰ نوین پٹنائک کو خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے۔ بھارتی وزیراعلیٰ کے کھیلوں کو فروغ دینے پر پاکستانی عوام کی نظریں اپنے وزرا اعلیٰ کی طرف دیکھ رہی ہیں۔
ٹوکیو اولمپکس میں بھارت کی مین اور وومین ہاکی ٹیمز نے 41 سالوں بعد اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں، بھارتی مین ہاکی ٹیم نے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا جبکہ وومین ہاکی ٹیم بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائنل تک پہنچی۔
Our journey to the Tokyo Olympics wouldn’t have been possible without the support and guidance of the Hon’ble Chief Minister of Odisha Shri @Naveen_Odisha Ji. 🙏
Thank you for trusting in our abilities.@CMO_Odisha @sports_odisha pic.twitter.com/oj79thmkEA
— Rani Rampal (@imranirampal) August 6, 2021
اولمپکس میں ایک لمبے عرصے کے بعد بھارتی ہاکی ٹیم کی شاندار کارکردگی پر میڈیا اور عوام ہاکی کے کھلاڑیوں اور اڑیسہ کے وزیراعلیٰ نوین پٹنائک کو خراج تحسین پیش کررہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے گزشتہ کئی سالوں سے اپنی ریاست میں ہاکی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
Spoke to the stars of Indian Women #Hockey Team and congratulated them for their exemplary performance in #Tokyo2020. They may have lost the match, but they have won over a billion hearts. May the team continue to inspire and set the path for a golden future. #Cheer4India pic.twitter.com/7GshNwZWNm
— Naveen Patnaik (@Naveen_Odisha) August 6, 2021
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اڑیسہ کی حکومت نے "ہاکی انڈیا” کے ساتھ شراکت داری کرکے بھارت کے قومی کھیل کی بحالی میں کلیدی کردار ادا کیا۔ نوین پٹنائک اسکول کے زمانے میں ہاکی ٹیم کے گول کیپر تھے۔ وہ آج تک ہاکی کا کوئی میچ نہیں چھوڑتے، ان کی ہاکی سے محبت اور ان کی کوششوں کی بدولت ہی بھارتی ہاکی ٹیم نے شاندار کارکردگی دکھائی۔
This dream won’t be possible without the encouragement & vision of Hon’ble Chief Minister of Odisha Shri Naveen Patnaik ji @CMO_Odisha @sports_odisha who has been supporting us throughout this journey – thank you so much sir from the team and I 🙏🏼 #OdishaCelebratesOlympicGlory pic.twitter.com/WkdNxPiGk2
— Manpreet Singh (@manpreetpawar07) August 5, 2021
یہ بھی پڑھیے
اولمپکس 2020، پاکستان کی ہاکی ٹیم کہاں رہ گئی؟
بھارتی میڈیا کے مطابق ٹوکیو اولمپکس میں بھارت کی حالیہ کامیابی کے بعد وزیراعلیٰ نے اڑیسہ کے مختلف شہری اور دیہی علاقوں میں مزید 89 انڈور اسٹیڈیم تعمیر کروانے کا اعلان کیا ہے۔
Giving a major boost to sports infrastructure in the state, the Cabinet headed by Hon’ble CM Sri @Naveen_Odisha has approved 89 Multi-Purpose Indoor Stadiums with utility for Sports, disaster shelters, and field hospitals at a total project cost of Rs 693.35 crores. pic.twitter.com/nKHzRCtJsg
— Odisha Sports (@sports_odisha) August 9, 2021
بھارت میں وزیرعلیٰ کی ہاکی میں دلچسپی اور اسے دوبارہ پروان چڑھانے میں اہم کردار ادا کرنے پر پاکستان میں شائقین کھیل ہمارے وزرا اعلیٰ کو ان سے سبق حاصل کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔ شائقین کا کہنا ہے کہ بھارت میں ایک وزیراعلیٰ قومی کھیل کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے تو پھر ہمارے وزرا اعلیٰ اس قسم کی کوششیں کیوں نہیں کرتے۔









