اسکریبل مقابلے، پاکستانی بچوں نے فائنل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا

پاکستان کے سید عماد علی نے 27 گیمز میں کامیابی کے ساتھ تیسری پوزیشن بھی حاصل کی۔

پاکستانی بچوں نے ذہنی مقابلوں میں اہم کامیابی حاصل کرلی ہے۔ اسکریبل کے عالمی مقابلے میں پاکستان کے 2 بچوں نے فائنل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

گزشتہ دو ہفتوں سے ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ کے مقابلے جاری ہیں۔ گروپ اسٹیج کی 36 گیمز کے مقابلوں میں کینیڈا کے نوہ سلاٹ کوف 29 گیمز میں کامیابی کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے۔ تھائلینڈ کے بچے نپات نے 28 گیمز میں کامیابی کے ساتھ دوسری اور پاکستان کے سید عماد علی نے 27 گیمز میں کامیابی کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

اسکریبل کے عالمی مقابلے میں پاکستان کے ایک اور کھلاڑی 16 سالہ ہاشم ہادی خان آخری راؤنڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے اور انہوں نے 26 گیمز میں کامیابی حاصل کی۔ اسکریبل کے مقابلوں میں پاکستان کے 2 اور کھلاڑی علی سلمان اور عثمان شوکت بھی شامل تھے، دونوں بچے آخری راؤنڈ کے 10 کھلاڑیوں میں شامل تھے لیکن اپنی آخری گیم میں شکست کے بعد وہ فائنل راؤنڈ سے باہر ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیے

کرپٹو کرنسی نے بچے کو کروڑپتی بنادیا

اسکریبل کے تمام 10 کھلاڑی 21 اور 22 اگست کو فائنل راؤنڈ میں مدمقابل ہوں گے۔ فائنل راؤنڈ میں پاکستان کے 2 کھلاڑیوں سمیت تھائلینڈ، بھارت، کینیڈا، ہانگ کانگ، آسٹریلیا اور سریلنکا کے کھلاڑی بھین شامل ہیں۔

روبن لیگ کے فائنل راؤنڈ میں تمام کھلاڑی آپس میں 9 گیمز میں مدمقابل ہوں گے، کامیاب کھلاڑی انڈر 18 کے ورلڈ اسکریبل چیمپئن شپ میں حصہ لیں گے۔

متعلقہ تحاریر