علی ظفر اور پنجاب حکومت کا قومی ہیروز کو خراج تحسین
ارشد ندیم، طلحہ طالب اور شہروز کاشف کو 10، 10 لاکھ روپے نقد انعام دیا گیا۔
پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر فاؤنڈیشن اور لاہور ضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے نوجوان ایتھلیٹس اور خاتون کرکٹر کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں انہیں انعامات سے نوازا گیا۔
علی ظفر کا شمار پاکستان کے ان فنکاروں میں ہوتا ہے جو نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو بھرپور انداز میں سراہتے ہیں اور انہیں آگے لاتے ہیں۔ اس مرتبہ بھی علی ظفر نے کچھ ایسا ہی کیا۔لاہور میں علی ظفر فاؤنڈیشن اور ضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے قومی ہیروز کے اعزاز میں فخر پاکستان کے نام سے ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں انہیں انعام و اعزازات سے نوازا گیا۔
Ali Zafar honours our young sports heroes with the Ali Zafar Foundation! At the Fakhr-e-Pakistan event organised by the Lahore District Administration on Sunday, the artist presented cheques to the brilliant athletes and specially lauded our amazing women cricketers! pic.twitter.com/SUg70B7fuS
— Ali Zafar Foundation (@AliZFoundation) August 23, 2021
یہ بھی پڑھیے
تقریب میں ٹوکیو اولمپکس میں جیولین تھررو کے مقابلے میں فائنل میں پہنچ کر پانچویں پوزیشن لینے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم، اولمپکس میں 67 کلو کی کیٹگری میں حصہ لیتے ہوئے پانچواں نمبر حاصل کرنے والے طلحہ طالب، کوچ فیاض بخاری ، اسلام نتیق، ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے سب سے کم عمر پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف، کرکٹر ندا ڈار اور عالیہ ریاض میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ ان تمام قومی ہیروز کو انعامی رقم کے علاوہ اسناد بھی دی گئیں۔
Few words from our NATIONAL HEROES at the Fakhar e Pakistan event.
I pay homage to the contributions of our sports heroes in making Pakistan and all of us proud. Thank You all Pakistan Zindabad. pic.twitter.com/CQXMUdtYfa— Deputy Commissioner Lahore (@DCLahore) August 23, 2021
حکومت پنجاب کے ٹوئٹر ہینڈل سے بتایا گیا کہ ارشد ندیم، طلحہ طالب اور شہروز کاشف کو 10، 10 لاکھ روپے نقد انعام دیا گیا۔ عالیہ ریاض اور ندا ڈار کے ساتھ ساتھ کوچ فیاض بخاری اور اسلام نتیق کو 5، 5 لاکھ روپے کی انعامی رقم دی گئی۔
Cash prizes of Rs 1 million each were given to Arshad, Talha and Shehroze.
Cricketers #AliaRiaz and #NidaDar were given 5 lac each, National Coaches Fayyaz and Islam were given 5 lac Rs each.#FakhrEPakistan @DCLahore pic.twitter.com/kh4YJwMw2o
— Government of Punjab (@GovtofPunjabPK) August 23, 2021
اس پرمسرت موقعے پر علی ظفر نے تمام قومی ہیروز کی حوصلہ افزائی کی۔ طلحہ طالب نے علی ظفر کی جانب سے بھرپور حوصلہ افزائی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ جس پر علی ظفر نے جواباً کہا کہ آپ اس سے زیادہ کے حقدار ہیں۔
You deserve it and so much more. 🤲 https://t.co/tBjQOzh2Ml
— Ali Zafar (@AliZafarsays) August 23, 2021
ایک اور ٹوئٹ میں علی ظفر نے ندا ڈار کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے لکھا کہ آپ ٹی20 میچز میں 100 وکٹس حاصل کرنے والی پاکستان کی پہلی کرکٹر ہیں۔ علی ظفر نے ندا ڈار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ثابت کردیا کہ خواتین بھی کسی سے کم نہیں بلکہ ہر لحاظ سے بہتر ہیں۔
The least one can do. You are the first cricketer (man or woman) in Pakistan to take 100 wickets in T20. You have shown that women are no less and in fact better in many ways. They deserve a lot more in all fields. Equal opportunity. Equal recognition. Equal pay. https://t.co/hqF393jOt5 pic.twitter.com/Gc0deUQQI7
— Ali Zafar (@AliZafarsays) August 23, 2021









