اٹھارہ سال بعد نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان

پاکستان میں شائقین کرکٹ نے 18 سال بعد نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پر خوشی کا اظہار کیا ہے

راولپنڈی اور لاہورمیں 17 ستمبر سے 13 اکتوبر تک کھیلے جانے والے میچز میں نیوزی لینڈ کی مہمان ٹیم تین ون ڈے اور 5ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کھیلےگی، پی سی بی کی جانب سے سیریز کیلئے  سیکیورٹی سمیت ہر طرح کے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔

نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم 18 سال بعد جمعہ اور ہفتہ کی شب پاکستان پہنچےگی، پاکستان میں شائقین کرکٹ نے 18 سال بعد نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پر خوشی کا اظہار کیا ہے، جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی درخواست پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو پاکستان ایئرپورٹس پر کورونا ٹیسٹ سے استثنیٰ   کا این او سی بھی جاری کردیا ہے۔

طویل عرصے بعد دورہ پاکستان کرنے والی نیوزی لینڈ کی مہمان ٹیم تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کھیلےگی جو  17 ستمبر سے 3 اکتوبر  تک راولپنڈی اور لاہور میں  کھیلی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے

رمیز راجہ کی بطورچیئرمین تقرری، پاکستان کرکٹ میں بھونچال

شائقین کرکٹ راولپنڈی اورلاہور میں مہمان ٹیم  کے بھرپور استقبال کیلئے تیار ہیں پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی)  اس حوالے سے شائقین کرکٹ کیلئے ایک  ویڈیو بھی جاری کی  ہے جس میں چاچا کرکٹ کے ساتھ 18 سال قبل نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو آخری مرتبہ پاکستان میں کھیلتے ہوئے دیکھایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے پندرہ رکنی اسکواڈ میں مستقل کپتان کین ولیمسن سمیت دیگر کئی اہم کھلاڑی شامل نہیں ہیں اکثرکھلاڑیوں نے پاکستان کے دورہ کے بجائے انڈین پریمیئر لیگ کھیلنے کو ترجیح دی جس کا بقیہ ایڈیشن ٹی20 ورلڈ کپ سے قبل متحدہ عرب امارات کے  مختلف شہروں میں میں شیڈول ہے،  شاہینوں کے مقابلے میں کیویزکی ٹیم ٹام لیتھم کی قیادت میں17 ستمبرکو اپنا پہلا میچ کھیلے گی۔

متعلقہ تحاریر