نئے چیئرمین پی سی بی کے ساتھ ہی مثبت خبروں کی آمد شروع

بطور پی سی بی میری ترجیحات کرکٹ کی بہتری کے ساتھ ساتھ سابق کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود بھی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے طور پر چارج سنبھالنے کے بعد رمیز راجہ  نے پی سی بی کے ساتھ معاہدے میں شامل 192 فرسٹ کلاس کھلاڑیوں کی ماہانہ تنخواہ میں ایک لاکھ روپے اضافے کا اعلان کیا ہے جو کہ خوش آئند ہے۔

لاہور میں پی سی بی کے الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ شیخ عظمت سعید کی صدارت میں ہونے والے گورننگ باڈی کے خصوصی اجلاس میں سابق ٹیسٹ کرکٹر اور کرکٹ براڈ کاسٹر رمیز راجہ کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا  بلا مقابلہ چیئرمین منتخب کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

رمیز راجہ کی بطورچیئرمین تقرری، پاکستان کرکٹ میں بھونچال

رمیزراجہ کے چیئرمین پی سی بی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پاکستان کرکٹ سے مثبت خبریں آنا شروع ہوگئی ہیں۔ نومنتخب چیئرمین پی سی بی نے لاہور میں میڈیا سے  گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوچنگ کے سسٹم پر نظرثانی کی ضرورت ہے، خواہش ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم دنیا کی بہترین کرکٹ ٹیم بنے۔ اس سلسلے میں سابق آسٹریلین بلے باز میتھیو ہیڈن کو بیٹنگ جبکہ جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے ورنن فلینڈر کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کا کوچ منتخب کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ بطور چیئرمین اور سابق کرکٹر میری پہلی ترجیح قومی کرکٹ ٹیم میں اُس سوچ کومتعارف کروانا ہے جس کی وجہ سے کبھی پاکستانی ٹیم ایک خطرناک ٹیم سمجھی جاتی تھی جبکہ سابق اورموجودہ کرکٹرز کی فلاح و بہبود کاخیال رکھنا بھی  میری ترجیحات ہوگی۔ یہ کھیل کرکٹرز سے ہے اورہمیشہ انہی سے رہے گا۔ لہٰذا وہ اپنے ادارے سے اسی پہچان اوراحترام کے مستحق ہیں۔

متعلقہ تحاریر