‘اوبھئی مارو مجھے مارو’ ایک نئی ویڈیو کے ساتھ منظر عام پر

پاکستانی برطانوی مومن ثاقب عرف 'او بھئی مارو مجھے مارو' نے پاک بھارت ہائی ولٹیج میچ سے قبل ایک اور مزاحیہ ویڈیو شیئر کی ہے

پاکستانی برطانوی مومن ثاقب عرف ‘او بھئی مارو مجھے مارو’ نے پاک بھارت ہائی ولٹیج میچ سے قبل ایک اور مزاحیہ ویڈیو شیئر کی ہے جس میں  انھوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان  ہونے والے سنسنی خیز مقابلےکا زکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ میچ پاکستان کے لئے جیتنا بہت ضروری ہے۔

برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں 2017 کی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف  شاندار طریقےسے جیتنے کے بعد آئی سی سی 2019 کے ورلڈ کپ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم بھارت کےخلاف متاثر کن کارکردگی دیکھانے میں ناکام رہی اور  بھارت کے ہاتھوں بدترین شکست سے دوچار ہوئی تھی جس کے بعد پاکستانی کرکٹ کے مداح  بے حد مایوس نظر آئے لیکن اس مایوسی میں بھی انھوں نے طنز و مزاح کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا۔

یہ بھی پڑھیے

پاک بھارت میچ ٹی ٹوئنٹی میچ ’موقع موقع‘ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کی تباہ کن تیاریاں

ایسے ہی ایک کرکٹ فین مومن ثاقب سے جب شکست کے بعد صحافی نے ان سے انٹرویو لینا چاہا تو انھوں نے اپنے منفرد اور مزاحیہ اندازِ بیان سے بھارت  اور پاکستان دونوں میں سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے  انھوں نے کہا کہ ‘او بھئ مارو مجھے مارو ‘ اور آج مومن ثاقب صرف پاکستان ہی نہیں سرحد پار پڑوسی ملک بھارت میں بھی اتنے ہی معروف ہیں جتنا وہ پاکستان میں ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Momin Saqib (@mominsaqib)

گذشتہ روز پاکستان اور بھارت کے میچ سے قبل ان کی مزاحیہ انداز میں ایک اور نئی ویڈ یو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی ہے جس میں وہ پاکستانی ٹیم کی حوصلہ افزئی کرتےہوئے اس میچ کو ہر حال میں جیتنے کی درخواست کررہے ہیں ۔

نئی  ویڈیو میں مومن ثاقب کہتے ہیں کہ  ‘ کیا آپ تیار ہے جذبات سے بھرپور پاک بھارت میچ کے لئے ، وہ کہتے ہیں کہ کرکٹ میں دو ہی تو میچ ایسے ہیں   جو آپ کی سانسیں روک دیں ، پہلا میچ پاکستان اور بھارت کا اور دوسرا عامر خان  کی لگان مووی والا میچ  اور اس مہینے کی 24 تاریخ کو یہی ہونےوالا ہے ، خدا کی قسم ایسے لگتا ہے کہ جیسے کل 2019 کا میچ  ہوا وقت کا پتہ ہی نہیں چلا لیکن یہ میچ پاکستان کےلئے جیتنا بہت ضروری ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Momin Saqib (@mominsaqib)

متعلقہ تحاریر