ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ :  سپر 12مرحلے میں آج چار اہم ٹیمیں ٹکرائیں گی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا پہلا مرحلہ اختتام پزیر ہوگیا ہے آج سے ورلڈ کپ کے دوسرے مرحلے سپر 12 کاآغاز متحدہ عرب امارات کے دارالخلافہ ابوظبی میں ہورہا ہے جس میں  دو مختلف مقابلوں میں چار بڑی اور اہم ٹیمیں  ٹکرائیں گی۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ساتواں ایڈیشن متحدہ عرب امارات اور عمان میں کھیلا جارہا ہے جس میں سپر 12 مرحلے کا افتتاحی میچ پاکستانی وقت کے مطابق آج دوپہر  تین بجے جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا  جائے گا جبکہ شام سات بجے دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز  اور انگلینڈ مد مقابل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کی تباہ کن تیاریاں

ورلڈ کپ سر پر، پاکستان کرکٹ کا مڈل آرڈر مکمل طورپر ناکام

آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان آج ہونے والا میچ اعصاب شکن ہونے والا ہے کیونکہ پروٹیز اب تک اپنے آخری 10 میچز میں سے 9 میں کامیاب رہے ہیں جبکہ کینگروز نے اپنی آخری چاروں ٹوئنٹی 20 سیریز میں ناکامی کا سامنا کیا ہے، ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ میں دونوں ٹیموں کا ریکارڈ کوئی خاص نہیں ہےتاہم آسٹریلیا کی دیگر ممالک کے ساتھ کارکردگی  حوصلہ افزاء رہی ہے جس کےباعث ماہرین کا کہنا ہے کہ آج کا مقابلہ غیر معمولی ہوسکتا ہے۔

کارلوس بریتھ ویٹ نے بین اسٹوکس کیخلاف اعصاب قابو پر رکھتے ہوئے وننگ اسٹروک کھیلا تھا، وارم اپ میں بھارت کیخلاف انگلش ٹیم بڑے ٹوٹل کا دفاع نہیں کرپائی تھی، اسی طرح ویسٹ انڈیز کو بھی پاکستان نے شکست دیکر ہاتھ صاف کیا ہے۔

دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز  کی ٹیم اپنی فارم میں ہےجبکہ انگلینڈ بھی بہترین کارکردگی دیکھا رہی ہے جس کے باعث آج ہونے والا میچ ایک دلچسپ میچ ہوسکتا ہے تاہم ویسٹ انڈین ٹیم کا انحصار اب صرف گیل پر نہیں بلکہ ان کے دیگر کئی پلیئرز بازی پلٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جبکہ انگلینڈ کو تجربہ کار آل راؤنڈر بین اسٹوکس کا ساتھ میسر نہیں ہے جو انگلینڈ کی ٹیم کےلئے ایک منفی پہلو ہے ۔

ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں پہنچنے کے لئے گروپ ” اے ” میں ابتدائی راؤنڈ سے سری لنکا اور بنگلہ دیش نے رسائی حاصل کی ہے ،جبکہ گذشتہ روز نمیبیا نے آئرلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سپر 12 کیلئے پاکستان کے گروپ میں پہنچ گیاہے ۔ شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں نمیبیا نے آئرلینڈ کا 126رنز کا ہدف 18اعشاریہ 3 اوورز میں حاصل کرکے سپر 12 میں جگہ بنالی ہے۔آئرلینڈ کے کپتان اینڈ بلبائرن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو ان کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ پر 125رنز ہی بناسکی۔

یادرہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں 6،6 ٹیموں کودو مختلف  گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔پہلے گروپ میں ا انگلینڈ،جنوبی افریقا،ٓسٹریلیا، ویسٹ انڈیز،بنگلا دیش  اور سری لنکا شامل ہیں جبکہ دوسرے گروپ میں نیوزی لینڈ، افغانستان، پاکستان، بھارت ، میبیا اور اسکاٹ لینڈ شامل ہیں ۔

متعلقہ تحاریر