آسٹریلیا کے خلاف انگلینڈ کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
انگلینڈ کے کپتان ایان مورگن نے ٹاس جیت کرآسٹریلیا کے کپتان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ہے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کے سپر 12مرحلے کے اہم میچ میں روایتی حریف انگلینڈ نے ٹاس جیت لیا ، انگلینڈ کے کپتان ایان مورگن نے ٹاس جیت کرآسٹریلیا کے کپتان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ہے۔
دونوں روایتی حریف میگا ایونٹ میں اب تک 2 ، 2 میچز کھیل چکے ہیں اور دونوں ٹیمیں اپنے اپنے حریف کو ہرا کر پوائنٹس ٹیبل پر 4 ، 4 پوائنٹس کے ساتھ موجود ہیں ایون مورگن کی ٹیم اس وقت انٹرنیشنل مینز ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ 2021 میں دو میچز میں سے دو میں کامیابی حاصل کرچکی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: افغانستان کا ٹاس جیت پاکستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ
ٹی 20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا
دوسری جانب انگلینڈ نے اپنی ورلڈ کپ مہم کا آغاز بھی جیت سے کیا تھا۔ انگلینڈ نے سپر 12 مرحلےکے پہلے میچ میں موجودہ T20 ورلڈ چیمپئن ویسٹ انڈیز کو چھ وکٹوں سے شکست دی تھی۔
انگلینڈ اور آسٹریلیاں کے میچ سے قبل جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے درمیان ہونے والے سپر 12 مرحلے کے 13 ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم ترین میچ میں سری لنکا نے جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 143 رنز کا ہدف دیا تھا۔جنوبی افریقہ نے سری لنکا کے خلاف مقررہ ہدف 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔









