نیوزی لینڈ نے افغانستان کو8 وکٹوں سے شکست دے دی

نیوزی لینڈ نے سننسی خیز مقابلےکےبعد افغانستان کو شکست دے دی اور بھارت کا سیمی فائنل تک پہنچنے کا راستہ روک دیا

متحدہ عرب امارات کی ریاست ابو ظبی میں آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں گروپ 2 کے سپر 12 مرحلے کے 40 ویں میچ میں افغانستان کے کپتان محمد نبی نے  نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

افغانستان کی بیٹنگ آغاز سے ہی مشکلات کا شکار نظر آئی تھی  ،افغانستان کے دونوں اوپنر حضرت اللہ زازئی اور محمد شہزاد 2 اور 4 رنز بناکر پویلین واپس لوٹ گئے تھے ۔افغانستان کی جانب سے نجیب اللہ سب سے زیادہ  73 رنز اسکور کرکے نمایا رہے۔

یہ بھی پڑھیے

ایک ورلڈ کپ اور کھیلوں گا، کرس گیل نے خاموشی توڑ دی

چیئرمین پی سی بی کے عہدے سے کم پر کام نہیں کروں گا، شعیب اختر

افغانستان  مقررہ 20 اوورز میں آٹھ کھلاڑیوں کے نقصان پر نیوز ی لینڈ کو جیت کےلئے  125 رنز کا ہدف  ہدف دیا تھا، نیوزی لینڈ کی جانب سے مارٹن گپٹل اور ڈیرل مچل نے اننگ کا آغاز کیا،افغانستان کی جانب سے راشد خان نے مارٹن گپٹل کو 28رنز پر آؤٹ کیا اور اس کےساتھ ہی انھوں نے  اپنی 400 وکٹیں مکمل کیں ، ڈیرل مچل بھی اسکور میں صرف 17 رنز کا اضافہ کرسکے اور آؤٹ ہوگئے ۔

دونوں اوپنرز کے آؤٹ ہونے کے بعد ڈیون کونوے اور کپتان کین ولیمسن نے ذمہ دارانہ اننگ کھیلتے ہوئے70 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلتے ہوئے نیوزی لینڈ کی کو سیمی فائنل تک پہنچادیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے  قومی ٹیم کے سابق اسٹار فاسٹ بولر شعیب اختر کا کہنا تھا کہ اگر نیوزی لینڈ افغانستان سے ہارا تو بہت شدید رد عمل آئے گا پوری پاکستانی قوم چاہتی ہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا فائنل بھارت سے ہو، 90 فیصد لوگ سوچتے ہیں بھارت اور افغانستان کا میچ فکسڈ تھا۔بھارتی کرکٹ ٹیم سپر 12 راؤنڈ کے ابتدائی میچوں میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ناکامیوں سے سنبھل کر افغانستان اور اسکاٹ لینڈ جیسی کمزور سائیڈز پر ہاتھ صاف کرچکی ہے تاہم سیمی فائنل تک پہنچنے کےلئے افغانستان کو نیوزی لینڈ کو ہر صورت شکست دینا ہوگی تاہم اگر یہ شکست ہوجاتی ہے تو کئی سوالات جنم لیں گے ۔ٓ

متعلقہ تحاریر