آسٹریلین کرکٹ ٹیم کی جوتے میں شراب پینے کی ویڈیو وائرل، شعیب اختربھڑک اٹھے
ورلڈ کپ جیتنے کے بعد آسٹریلوی ٹیم کے جشن کے دوران میتھیو ویڈ اور مارکس سٹوئنس کو جوتے میں شراب پیتے ہوئے بھی دیکھا گیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کی کپ جیتنے کے بعد آسٹریلوی کھلاڑیوں کی جوتوں میں شراب پینے کی ویڈیو وائرل ہوگئی جس کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا، راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے بھی کینگروز کو آڑے ہاتھوں لےلیا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے کے بعد آسٹریلوی ٹیم کے جشن کے دوران میتھیو ویڈ اور مارکس سٹوئنس کو جوتے میں شراب پیتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔
یہ بھی پڑھیے
ٹی 20 ورلڈ کپ کا نیا کنگ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ کا دھڑن تختہ
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021: ایشیائی اوشینک ریجن فائنل میں آمنے سامنے
ایرون فنچ کی ٹیم نے فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر اپنا پہلا ٹی 20 ورلڈ کپ یتا ہے لیکن اس خوشی کے جشن کو جس طرح منایا اس نے کرکٹ شائقین کوناراض کردیا، آسٹریلوی کھلاڑی اپنی تاریخی فتح کے بعد ڈریسنگ روم میں جمع ہوئے اور جیت کا جشن جوتوں میں شراب پی کر منایا، یتھیو ویڈ اور مارکس اسٹوئنس جیسے کھلاڑیوں نے اپنے جوتے اتارے، اس میں اپنا مشروب ڈالااور پھر پیا۔ کھلاڑیوں کی اس حرکت نے شائقین کے ایک طبقہ کو کافی مایوس کیا کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ جشن کا یہ طریقہ تہذیب و تمدن کے مغائر ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں دنیا کے تیز ترین فاسٹ باؤلر راولپنڈی ایکسپریس نے بھی آسٹریلوی کھلاڑیوں کے غیر مہذب طریقہ جش پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خوشی منانے کا یہ طریقہ کسی طرح بھی مناسب نہیں ہے۔
A little disgusting way of celebrating no?? pic.twitter.com/H96vMlabC8
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) November 15, 2021
واضح رہے کہ کینگروز نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کی کپ کے فائنل میں انگلینڈ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیکر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا۔









