کپتان بابر اعظم ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کیلیے نامزد

آئی سی سی نے  بنگلہ دیش کے شکیب الحسن، جنوبی افریقہ کے جانیمن ملان اور آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ کو بھی سال کے بہترین کھلاڑی  کیلیے نامزد کردیا

آئی سی سی نے مینز کرکٹر آف دی ائیر کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا،قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم  کوبھی کرکٹر آف دی ائیر کے لئے نامزدکردیا گیا۔

آئی سی سی نے  بنگلہ دیش کے شکیب الحسن، جنوبی افریقہ کے جانیمن ملان اور آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ کو بھی سال کے بہترین کھلاڑی  کیلیے نامزد کردیا۔

یہ بھی پڑھیے

پی ایس ایل 7، ویکسین کارڈ دکھائیں اور اسٹیڈیم میں میچ دیکھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل کے براڈکاسٹ رائٹس کی فروخت سے متعلق پی سی بی کی وضاحت

 

آئی سی سی نے گزشتہ روز سال کے بہترین ٹی ٹوئنٹی کھلاڑی کے لیے 4 نامزدگیاں کی تھیں جس میں پاکستان کے محمد رضوان، سری لنکا کے ہسا رنگا، آسٹریلیا کے مچل مارش اور انگلینڈ کے جوز بٹلر کا اعلان کیا تھا۔

خیال رہے کہ ایک روزہ کرکٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کی درجہ بندی  میں پاکستان کے بابر اعظم بیٹنگ میں پہلے نمبر پر ہیں جبکہ بنگلا دیش کے شکیب الحسن کا آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں پہلا نمبر ہے۔

دریں اثنا قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے  گزشتہ دنوں لاہور کے یتیم خانے کا دورہ کیا۔اس موقع پر بابر اعظم یتیم بچوں میں گھل مل گئے اور ان کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلی۔

بابر اعظم نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ  مجھے لاہور کے یتیم خانے میں اپنے نوجوان ہیروز سے ملنے کا موقع ملا، جہاں  بچوں کو فراہم کی جانے والی سہولتیں پسند آئیں۔

ICC Men’s ODI Player of the Year 2021

بابر اعظم نے لکھا کہ نوجوان ہیروز  خوش نظر آئے  اور اپنی زندگی میں کچھ کرنے کے لیے بہت پرعزم تھے۔ بابر اعظم نے سوشل میڈیا صارفین سے  ان بچوں کو سپورٹ کرنے کیلیے ہر ممکن کوششیں کرنے کی اپیل بھی کی ۔

متعلقہ تحاریر