بابراعظم آئی سی سی ٹی20 ٹیم آف دی ایئر کے کپتان، بھارتی کھلاڑیوں کی چھٹی

وکٹ کیپر محمد رضوان اور فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی بھی ٹیم میں شامل،کوئی کیوی اور آئی لینڈر بھی ٹیم میں جگہ نہ بناسکا

آئی سی سی نے مینز ٹی20 ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کردیا۔ بابر اعظم ٹیم کے کپتان مقرر، وکٹ کیپر محمد رضوان اور اسپیڈ اسٹار شاہین شاہ آفریدی بھی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔بھارت کا کوئی کھلاڑی ٹیم میں جگہ نہیں بناسکا۔

آئی سی سی نے بدھ کو ٹوئٹر پوسٹ کے ذریعے مینز ٹی20 ٹیم آف دی ایئرکا اعلان کیا جس میں  پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کا کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ محمد رضوان ٹیم میں وکٹ کیپر کی حیثیت سے شامل ہیں جبکہ پاکستان کے اسپیڈ اسٹار شاہین شاہ آفریدی بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

آسٹریلوی کپتان جیت کی خوشی میں مسلمان ساتھی کو نہیں بھولے

انوشکا شرما کا کوہلی کے کپتانی چھوڑنے پر جذباتی پیغام

 

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر  کے دیگر کھلاڑیوں میں انگلینڈ کے جوز بٹلر، جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرم، ڈیوڈ ملر،تبریز شمسی، آسٹریلیا کے مچل مارش اور جوش ہیزل ووڈ، سری لنکا کے وانندو ہسارنگا اور  بنگلہ دیش کے مستفیض الرحمان شامل ہیں۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر میں کوئی بھی بھارتی کرکٹر شامل نہیں ہے۔اس کے علاوہ ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کا کوئی کھلاڑی بھی ٹیم میں جگہ نہیں بناسکا۔

متعلقہ تحاریر