سر ویوین رچرڈز نے بابر اعظم کاموازنہ باکسر محمد علی سے کرڈالا
پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور اور ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے عظیم بلے باز سر ویوین رچرڈز قومی ٹیم اور کراچی کنگز کے کپتان بابراعظم کی صلاحیتوں کے اس قدر معترف ہوگئے کہ ان کا موازنہ لیجنڈ باکسر محمد علی سے کرڈالا۔
سر ویوین رچرڈز کہتے ہیں بابر اعظم کو کھیلتے ہوئے دیکھنا ہمیشہ اچھا لگتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
کراچی کنگز کی مسلسل ہار پر سلمان اقبال کی کراچی والوں سے معذرت
پی ایس ایل 7: لاہور میں 50 فیصد شائقین کرکٹ کو میچ دیکھنے کی اجازت
آن لائن میگزین کے مطابق سر ویون رچرڈز نے کہا ہے کہ مجھے بابر کے بارے میں جو چیز پسند ہے وہ یہ ہے کہ آپ یہ نہیں دیکھتے کہ وہ آپ کے ساتھ کیا کر رہا ہے، وہ آپ کو چاروں خانے چت نہیں کرتا ۔ وہ بالکل ویسا برتاؤ کرتا ہے جیسا محمد علی باکسنگ کے دوران کرتا تھا
سرویوین رچرڈز نےمزید لکھا کہ وہ تھپڑ مارتا ہے اور وہ آپ کو تکلیف دیتا ہے۔ وہ ایک ایسا فرد ہے جس کے پاس کھیلنے کے لیے بہت زیادہ وقت ہے، اور یہ خوشی کی بات ہے۔