ایرن ہالینڈ قذافی اسٹیڈیم کے نئے کمنٹری باکس کی گرویدہ

پاکستان سپر لیگ کی آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی خاتون تبصرہ نگار ایرن ہالینڈ کو قذافی اسٹیڈم میں تعمیر کردہ نئے کمنڑی باکس کی گرویدہ ہوگئیں۔
ایرن ہالینڈ نے قذافی اسٹیڈیم میں نو تعمیر شدہ کمنڑی باکس کے ساتھ کھڑے ہوکر تصاویر بنوائیں اور نہیں اپنے ٹوئٹر ہینڈل پرشیئر کردیا۔ ایرن نے پاکستان کے روایتی ٹرکوں سے مشابہ اور ٹرک آرٹ سے مزین کمنٹری باکس کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے۔
یہ بھی پڑھیے
ایرن ہالینڈ پاکستانی ثقافت کی اسیر ، روایتی لباس میں تصاویر شیئر کرنے لگیں
مائیکل وان نے پی ایس ایل کو دنیا کی دوسری بہترین لیگ قرار دیدیا
Welcome to #Lahore .. & the prettiest commentary box I ever did see! 😍
Wearing @witcheryfashion @thePSLt20 pic.twitter.com/eHmtkvCohR— Erin Holland (@erinvholland) February 10, 2022
ایرن نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ لاہور میں خوش آمدید ، اور سب سے خوبصورت کمنڑی باکس ، اس جیسا کمنٹری باکس میں نے کبھی نہیں دیکھا۔خاتون تبصرہ نگار نے اپنے ٹوئٹ سے لاہوریوں کے دل جیت لیے۔
ایک مداح نے خاتون تبصرہ نگار کے ٹوئٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے انہیں لاہور کے دیسی کھانوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے لکشمی چوک جانے کا مشورہ بھی دے ڈالا۔
I would love to – but bubble! 🥴
— Erin Holland (@erinvholland) February 10, 2022
ایرن ہالینڈ نے لکھا کہ میں بھی وہاں جانا پسند کروں گی لیکن بائیو سیکیور ببل کے باعث ایسا ممکن نہیں۔









