نازیبا اشاروں کا تبادلہ،بین کٹنگ نے سہیل تنویر کا بدلہ چکادیا

 پی ایس ایل سیزن 7 میں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں گزشتہ روز کھیلے جانے والے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے میچ میں گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ باؤلر سہیل تنویر اور زلمی کے بلے باز بین کٹنگ کے درمیان گرما گرمی  ۔ بین کٹنگ نے  سہیل تنویر سے 4سال پرانا بدلہ چکادیا۔

منگل کو پی ایس ایل 7 کے پلے آف میں گلیڈی ایٹرز اور زلمی کے درمیان میچ کے دوران پشاور زلمی کے بین کٹنگ نے تنویر کو ایک اوور میں 4 چھکے  لگائے اور اننگز کے سیکنڈ لاسٹ اوور میں 27 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی کنگز نے مسلسل سات میچ ہار کر پی ایس ایل میں تاریخ رقم کردی

آئی پی ایل سے معاہدہ ، ایلکس ہیلز نے پی ایس ایل چھوڑدیا

اوور میں چوتھا چھکا لگانے کے بعد کٹنگ نےسہیل تنویر کو درمیانی انگلی کا اشارہ کیا اور پھر عقب سے آواز لگاکر ان پر جملے بھی کسے جس کے بعد دونوں کھلاڑیو ں میں تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا اور معاملہ اس حد تک بڑھا کہ امپائر کو مداخلت کرنا پڑگئی۔

امپائر کی مداخلت کے باوجودبات یہیں ختم نہیں ہوئی کیونکہ نسیم شاہ کی گیند پر بین کٹنگ کا کیچ تھامنے کے بعد سہیل تنویر انہیں جوابی اشارہ کیا۔پاکستانی فاسٹ باؤلر اور آسٹریلوی بلے باز کے درمیان نازیبا اشاروں کا تبادلہ پہلی مرتبہ نہیں ہوا ۔

دونوں کھلاڑیوں  کے درمیان گرما گرمی کی تاریخ 4 سال پرانی ہے۔2018 میں کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) کے میچ میں  بین کٹنگ نے سہیل تنویر کے اوور کی تیسری بال پر انہیں زور دار چھکا لگایا تھا جس کے بعد اگلی ہی گیند پر سہیل تنویر نے انہیں کلین بولڈ کرنے کےبعد درمیانی انگلی کا اشارہ کیا تھا۔ اس حرکت پر سہیل تنویر کو میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ برداشت کرنا پڑا تھا۔

متعلقہ تحاریر