پاکستان کرکٹ کیخلاف ایک اور بھارتی سازش بے نقاب

پاکستان کرکٹ کیخلاف ایک اور بھارتی سازش بے نقاب ہوگئی،دورہ پاکستان پر آئی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے اہلخانہ کو بھارت سے سنگین نتائج کی دھمکیاں ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے ایک رکن کی فیملی کو انسٹا گرام پر بنے جعلی اکاؤنٹ سے دھمکیاں دی گئیں۔ آسٹریلوی کھلاڑی کے اہلخانہ کو انسٹا گرام پر بنے jyot.isharma391نامی جعلی اکاؤنٹ سے دھمکی دی گئی کہ اگروہ کھلاڑی پاکستان میں کھیلنے گیا تو اسے سنگین نتائج بھگتنا ہونگے ۔
یہ بھی پڑھیے۔
پاک نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز بھارتی سازش کا شکار
نیوزی لینڈ کے خلاف بین الاقوامی کھلاڑی پاکستان کے حق میں بول پڑے
جیو نیوز کے مطابق دھمکیوں کے پیچھے بھارتی ریاست گجرات میں مقیم مرائدل تیواڑی نام کا شخص ملوث ہے، مرائدل تیواڑی گجرات میں آئی ایم سی لمیٹڈ میں انوائرمینٹل، ہیلتھ اور سیفٹی آفیسر ہے جس کا ای میل ایڈریس mridul.tiwari07@gmail.com اور موبائل فون نمبر 00917060185885 ہے۔
ANOTHER #Indian CONSPIRACY WAS HATCHED AGAINST #Pakistan…
INDIA’s threatening msgs to #AustralianCricketTeam‘s families revealed on Instagram…
The msgs threatened to have dangerous consequences if they went to Pakistan…
Msgs were sent from Insta account jyot.isharma391A pic.twitter.com/yMuRiTI2VV
— Sumaira Khan (@sumrkhan1) February 28, 2022
خیال رہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ روکنے کے لیے بھارت یہ طریقہ پہلے بھی استعمال کر چکا ہے۔ اس سے قبل دورہ پاکستان پر آئی نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے اہلخانہ کو بھی اسی طرح دھمکیاں دی گئیں جس کے باعث نیوزی لینڈ کی حکومت نے پہلے ون ڈے میچ سے کچھ دیر قبل دورہ ملتوی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو واپس بلالیا تھا بعدازاں انگلینڈ نے بھی طے شدہ دورہ پاکستان منسوخ کردیا تھا۔
تاہم کرکٹ آسٹریلیا نے مکمل سیکیورٹی چیکنگ کے بعد پاکستان کو محفوظ ملک قرار دیا اور 24 سال بعد اپنی فل اسٹرینتھ ٹیم بھیجی جو پاکستان میں ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔
اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کو دورہ پاکستان سے روکنے کے لیے بھی دھمکیاں دی گئیں، آئی پی ایل میں شامل نہ کرنے کی باتیں تو ویسٹ انڈین پلیئرز نے سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔









