بابر اعظم کراچی ٹیسٹ نہ جتوا سکے شائقین کے دل جیت لیے
بابراعظم 4 رنز کی کمی سے کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری اسکور نہ کرسکے لیکن ریکارڈز کے انبار لگادیے۔ چوتھی اننگز میں بطور کپتان سب سے زیادہ رنز بنانےکا عالمی ریکارڈ قائم کردیا،کرکٹ کی 145 سالہ تاریخ میں دوسری اننگز میں 190 رنز تک پہنچنے والے پہلے کپتان بھی بن گئے
کپتان بابر اعظم کراچی ٹیسٹ نہ جتواسکے شائقین کے دل جیت لیے،پاک آسٹریلیا سیریز کا دوسرا ٹیسٹ بھی بے نتیجہ ختم ہوگیا۔
کپتان بابر اعظم کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری سے صرف 4 رنز پہلے آؤٹ ہوگئے، بابر اعظم کی کیریئربیسٹ 196رنز کی اننگز اور وکٹ کیپر محمد رضوان کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان یقینی شکست سے بچ گیا۔
بابراعظم نے میچ میں ریکارڈز کے انبار لگادیے۔ چوتھی اننگز میں بطور کپتان سب سے زیادہ رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔کرکٹ کی 145 سالہ تاریخ میں دوسری اننگز میں 190 رنز تک پہنچنے والے پہلے کپتان بن گئے۔
یہ بھی پڑھیے
کراچی ٹیسٹ: ٹیم پاکستان آسٹریلیا کے 556 رنز کے جواب میں 148 رنز پر ڈھیر
شاہین آفریدی کی درخواست پر لاہور قلندرز کا زمان خان کو گھر دینے کا اعلان
آسٹریلیا کے 506 رنز کے ہدف کے جواب میں پاکستان ٹیم 7 وکٹوں پر 443 رنز بناسکی۔ تین میچز کی سیریز اب تک 0-0 سے برابر ہے۔
نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹیسٹ کے پانچویں روز پاکستان نے اپنی دوسری نامکمل اننگز کا آغاز 192 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ سے کیا تو بابر اعظم 102 اور عبداللہ شفیق 71 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے۔
دونوں کھلاڑیوں کی جانب سے محتاط انداز میں اپنی ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا گیا تاہم عبداللہ شفیق 96 رنز بنا کر نروس نائنٹیز کا شکار ہو گئے اور پیٹ کمنز کی گیند پر سلپ میں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ پھر فواد عالم صرف 9 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔
اس کے بعد محمد رضوان اور بابر اعظم نے عمدہ شراکت قائم کی۔ دونوں کھلاڑیوں نے 115 رنز کی پارٹنر شپ بنائی۔ اس موقع پر بابر اعظم ڈبل سنچری کے قریب پہنچے لیکن 196 پر نیتھن لیون کا شکار ہوگئے۔
And it’s the end of a beautiful innings by our captain. Babar spent 607 minutes on the crease, most by any Pakistan batter in the 4th innings.
Gets the loudest cheers from NSK. #BoysReadyHain l #PAKvAUS pic.twitter.com/apDhYk2Uy3
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 16, 2022
اس کے بعد آنے والے فہیم اشرف بغیر کوئی رن بنائے اور ساجد خان 9 رنز بناسکے۔ نعمان علی صفر اور محمد رضوان 104 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے اور میچ ڈرا ہوگیا۔
خیال رہے کہ آسٹریلیا نے کراچی ٹیسٹ کی پہلی اننگز 556 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی تھی جس کے جواب میں پاکستان پہلی اننگز میں 148 رنز پر ڈھیر ہو گیا تھا جبکہ آسٹریلیا نے دوسری اننگز 97 رنز دو کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر کے پاکستان کو جیت کے لیے 506 رنز کا ہدف دیا تھا۔
کپتان بابراعظم کراچی ٹیسٹ میں ریکارڈز کے انبار لگادیے
بابراعظم کراچی ٹیسٹ میں 196 رنز کی یادگار اننگز کھیل کر ٹیسٹ کرکٹ کی چوتھی اننگز میں بطور کپتان سب سے بڑا انفرادی اسکور بنانے کا انگلینڈ کے مائیکل ایتھرٹن کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔اس سے قبل مائیکل ایتھرٹن نے 185 رنز بنارکھے تھے۔
TAKE A BOW..SIR BABAR AZAM 196
Highest score by a captain in fourth innings ever surpassing Micheal Atherton score of 185 runs in fourth innings
#BabarAzam𓃵#PAKvAUS#PakvsAus2022pic.twitter.com/RdsJKvZUMG
— Mubashir Zaidi (@Xadeejournalist) March 16, 2022
بابر اعظم کرکٹ کی 145سالہ تاریخ میں چوتھی اننگز 190 کے انفرادی اسکور تک پہنچنے والے دنیا کے پہلے کپتان بھی بن گئے ہیں ۔
145 years of Test Cricket and Babar Azam is the only captain to reach the 190s mark in the 4th innings of a Test match. Arguably the greatest to play for Pakistan. pic.twitter.com/dMNYq7WA4g
— KH SAKIB 🇧🇩 (@Crickettalkss) March 16, 2022
بابر اعظم چوتھی اننگز میں 10 گھنٹے سے زائدوکٹ پر موجود رہنے والے دنیا کے دوسرے اور ایشیا کے پہلے بلے باز بن گئے۔بابر اعظم کے علاوہ انگلینڈ مائیکل اتھرٹن کو چوتھی اننگز میں 643منٹ تک کریز پر رہنے کااعزاز حاصل ہے۔بابراعظم چوتھی اننگز میں 400 سےزائد گیندوں کا سامنا کرنے والے پہلے پاکستانی بلے باز ہونے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا.
"𝙀𝙡𝙞𝙩𝙚 𝘾𝙤𝙢𝙥𝙖𝙣𝙮”
Only Pakistani batter to face 400+ deliveries in the 4th innings of a Test, @babarazam258 joins Michael Atherton, Herbert Sutcliffe, Sunil Gavaskar.#BoysReadyHain l #PAKvAUS pic.twitter.com/0L9yH7BdGZ
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 16, 2022
بابر اعظم نے چوتھی اننگز میں سب سے زیادہ اسکور کرنے والے پاکستانی بلے باز کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔ اس سے قبل یونس خان نے 2015 میں سری لنکا کےخلاف 171 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔
Stand and watch! @babarazam258 has now scored the highest runs by a Pakistan player in the 4th innings. 🌟
(Surpasses Younis Khan’s 171* against Sri Lanka in Pallekele in 2015)#BoysReadyHain l #PAKvAUS pic.twitter.com/MVXQqvjdPG
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 16, 2022
بابر اعظم نے ٹیسٹ کرکٹ کی چوتھی اننگز میں بطور کپتان سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی بلے باز بھی بن گئے ۔اس سے قبل یونس خان نے کلکتہ میں 2007 میں بھارت کیخلاف چوتھی اننگز میں 107رنز بنائے تھے۔
Babar Azam scores the highest runs by a Pakistan captain in the 4th innings. (Surpasses Younis Khan’s 107* against India in Kolkata in 2007).#BoysReadyHain l #PAKvAUS pic.twitter.com/AKqFwoIbXZ
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 16, 2022