بابر اعظم کی تصویر دیکھ کر شائقین کو رمیزراجہ کی جوانی یاد آگئی

کپتان بابراعظم نے گیمنگ کمپنی کی اشتہاری مہم کیلیے کرائے گئے فوٹو شوٹ کی ایک تصویر شیئر کی تھی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم  کی ہاتھ میں بندوق اٹھائے تصویر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کو چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کی جوانی  یاد آگئی۔

کپتان بابراعظم نے گیمنگ کمپنی کی اشتہاری مہم کیلیے ایک فوٹو شوٹ کروایا تھا جس کی ایک تصویر انہوں نے ٹوئٹر پر شیئر کی تھی۔جس میں انہیں ایک بندوق اٹھائے دکھایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پاک بھارت سیریز ہر صورت ہونی چاہیے، چیئر مین پی سی بی

آسٹریلوی اسپنر ایڈم زمپا  کپتان بابر اعظم سے جان چھوٹنے پر خوش

بابراعظم کی جانب سے ٹوئٹ کردہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر صارفین طرح طرح کے تبصرے کررہے ہیں۔

اسپورٹس جرنلسٹ انس سعید کپتان بابراعظم کی تصویر کے ساتھ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کی بھی ایک تصویر نکال لائے۔ جس میں وہ بھی کمانڈو کے روپ میں بندوق تھامے پوز دے رہے ہیں۔انس سعید نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ  پاکستان کرکٹ ایک نازک صورتحال سے گزررہی ہے۔

انس سعید کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے سینئر اسپورٹس جرنلسٹ سہیل عمران نے لکھا کہ   اب بابر اعظم کی یہ تصویر اگلے 100سال تک چلے گی۔

متعلقہ تحاریر