شان مسعود نے انگلش کاؤنٹی چیمپیئن شپ میں تیسری سنچری جڑ دی

شان مسعود نے ووسٹر شائر کے خلاف میچ میں 115گیندوں پر اپنی تیسری سنچری مکمل کی، پاکستانی اوپنر کاونٹی میں826 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر بن گئے

قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز شان مسعود نے انگلش کاؤنٹی کرکٹ میں تیسری سنچری جڑ دی۔

انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ میں ڈربی شائر کی نمائندگی کرنے والے شان مسعود اس سے قبل رواں سیزن میں دو ڈبل سنچریز اور تین نصف سنچریز اسکور کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

فاسٹ بولر محمد عباس نے انگلش کاؤنٹی میں کامیابی کے جھنڈے گاڑھ دیے

سابق عالمی چیپمیئن عامر خان نے باکسنگ کےرنگ کوالوداع کہہ دیا

شان مسعود نے ووسٹر شائر کے خلاف میچ میں 115گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے اپنی تیسری سنچری مکمل کی ۔ وہ کاونٹی چیمپئن میں آٹھ سو چھبیس رنز بنا کر ٹاپ اسکورر ہیں۔

اس سے قبل ڈربی شائر کی جانب سے پہلا موقع تھا کہ ان کے کسی بیٹر نے مسلسل دو میچوں مین ڈبل سنچری بنائی ہے، 32 سالہ قومی کرکٹر نے لیسٹر شائر کے خلاف 219 رنز کی اننگز کھیلی تھی ان کی اننگز میں 24 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

انگلش کاؤنٹی چیمپیئن شپ میں شان مسعود، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حسن علی  سمیت 9 پاکستانی کھلاڑی مختلف  ٹیموں کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

متعلقہ تحاریر