کیا ڈیرن سیمی پھر پشاور زلمی کا حصہ بننے جارہے ہیں؟

پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے ڈیرن سیمی کے حوالے سے بڑی خبر دینے کا اعلان کرکے مداحوں کو تجسس میں مبتلا کردیا

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے ویسٹ انڈین اسٹار کرکٹر ڈیرین سیمی کے مداحوں کو بڑی خوشخبری سنانے کا اعلان کردیا۔

 جاوید آفریدی نے ڈیرن سیمی کے حوالے سے بڑی خبر دینے کا اعلان کرکے مداحوں کو تجسس میں مبتلا کردیا۔

یہ بھی پڑھیے

پی سی بی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

قومی ہاکی ٹیم کے کوچ  کی حالت حکومتی ترجیحات پر سوالیہ نشان

 

جاوید آفریدی نے زلمی کے فینز کو خوشخبری سنانے کیلیے ٹوئٹر کا سہارا لیا۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ڈیرن سیمی کے مداحوں کے لیے بڑی خبر،انتظار نہیں  کرسکتا۔

جاوید آفریدی کی جانب سے خوشخبری سنائے جانے پر زلمی اور ڈیرن سیمی کے مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا۔ایک صارف نے لکھا کہ  بطور کوچ یا مینٹور ڈیرن سیمی پشاور زلمی کیلیے بہت اچھے ثابت ہونگے۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کےابتدائی 6 سیزنز میں ڈیرن سیمی پشاور زلمی کے ساتھ بطور کھلاڑی، کپتان اور کوچ ذمہ داریاں نبھاچکے ہیں تاہم رواں برس  وہ  اپنی کچھ ذاتی مصروفیات کی وجہ سے پی ایس ایل 7 کا حصہ نہیں بن سکے تھے۔

متعلقہ تحاریر