بھارتی بورڈ آئی پی ایل کے ایک میچ سے سواکروڑ ڈالر کمائے گا
پچھلے 5 سال کےعرصے میں ہمیں ایک آئی پی ایل میچ سےنشریاتی حقوق کی مدد میں 90لاکھ ڈالر آمدن ہوئی۔ اس بار مقرر کردہ کم از کم بنیادی قیمت کے حساب سے بی سی سی آئی کو فی آئی پی ایل میچ ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر ادا کیے جائیں گے، سیکریٹری جے شاہ

بھارتی کرکٹ بورڈ آئی پی ایل کے ایک میچ کے نشریاتی حقوق سے سوا کروڑ ڈالر کمائے گا۔
بھارتی کرکٹ بورڈ( بی سی سی آئی) انڈین پریمیئر لیگ کے 5 سالہ نشریاتی حقوق کی ای نیلامی کے موقع پر بے پناہ خوش ہے کیونکہ بی سی سی آئی کو نیشنل فٹ بال لیگ، انگلش پریمیئر لیگ اور میجرلیگ بیس بال کے بعد فی میچ براڈ کاسٹنگ فیس کے اعتبار سے فی الحال چوتھے نمبر پر براجمان آئی پی ایل کے دوسرے نمبر پر آنے کی توقع ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
آئی پی ایل کے میڈیا رائٹ کیلئے جیف بیزوس اور مکیش امبانی مدمقابل
انگلش بلے باز جیسن رائے کا آئی پی ایل کھیلنے سے انکار
بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا( بی سی سی آئی) کے سیکریٹری جے شاہ کا کہنا ہے کہ بھارتی بورڈ ای کامرس دیوا ایمیزون کی ہائی پروفائل ریس سے دستبرداری کے باوجود پریشان نہیں ہے کیونکہ اب بھی کھیلوں کے پرانے براڈکاسٹر ڈزنی اسٹار، سونی، زی،نوآموز وائی کام- ریلائنس اگر حقوق کی بنیادی قیمت پر بھی جاتے ہیں تو کرکٹ کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ کی قدر میں بڑی ترقی ہوسکتی ہے۔
جے شاہ نے بتایا کہ اس وقت نیشنل فٹ بال لیگ کے ایک میچ کی نشریات کی لاگت تقریباًایک کروڑ 70 لاکھ ڈالر ہے جو کسی بھی اسپورٹس لیگ کے لیے سب سے زیادہ ہے۔ اس کے بعد انگلش پریمیئر لیگ ایک کروڑ 10 لاکھ ڈالر کے ساتھ دوسرا جبکہ تقریبا اتنی ہی لاگت کے ساتھ میجر لیگ بیس بال کا تیسرا نمبر ہے ۔
جے شاہ نے دعویٰ کیا کہ پچھلے 5 سال کےعرصے میں ہمیں ایک میچ سےنشریاتی حقوق کی مدد میں 90لاکھ ڈالر آمدن ہوئی۔ اس بار مقرر کردہ کم از کم بنیادی قیمت کے حساب سے بی سی سی آئی کو فی آئی پی ایل میچ ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر ادا کیے جائیں گے۔
جےشاہ نے کہا کہ یہ عالمی سطح پر بھارتی کرکٹ کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے، ہم صرف نیشنل فٹ بال لیگ سے پیچھے ہوں گے ۔









