انسان دوستی میں کراچی شہر کا کوئی ثانی نہیں ہے، شنیرا اکرم

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ کراچی کے شہریوں نے عطیات کی مد میں جو انسانیت کی خدمت کی ہے وہ ایک قرض ہے۔

دی اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق کراچی پاکستان کی صنعتی اور معاشی حب ہے ، مگر دنیا کے ناقابل رہائش شہروں میں سے ایک ہے ، تاہم قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے کہا ہے کہ چاہے کراچی کا شمار دنیا کے ناقابل ترین رہائشی شہروں ہوتا ہو مگر جو انسان دوستی یہاں ملتی ہے وہ آپ کو کہیں اور نہیں مل سکتی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے شنیرا اکرم نے لکھا ہے کہ کراچی کے گھروں میں رہنے والے ڈھائی کروڑ لوگوں کا بصد احترام ! ہمارے شہر کے مکینوں نے گزشتہ برسوں میں عطیات کی صورت میں جو کچھ دیا ہے وہ ایک قرض ہے۔”

یہ بھی پڑھیے

افغان کرکٹر راشد خان کی زلزلہ متاثرین کی مدد کی ا پیل

سابق انٹرنیشنل امپائر اسد رؤف لنڈابازار لاہور کے تاجر بن گئے

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ "رہنے کے لیے چاہے کراچی 5 بدترین شہروں کی فہرست میں آتا ہے ، لیکن جب انسان دوستی، خیرات اور نیک نیتی کی بات آتی ہے تو نمبر 1!۔”

شنیرا اکرم لکھتی ہیں کہ "کراچی عوام کے دلوں کی وجہ سے زندہ ہے۔”

فراز علی نامی ٹوئٹر صارف نے شنیرا اکرم سے ایک حد اختلاف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "یہ اس مسئلے کا حصہ ہے حالانکہ ہم انسان دوستی اور خیراتی کاموں کے پیچھے نہیں چھپ سکتے۔ کراچی آہستہ آہستہ رہنے کےلیے ناگزیر ہوتا جا رہا ہے۔ یہاں جرائم کی شرح بڑھتی جا رہی ہے اور حفظان صحت کے حوالے سے حالات خراب ہوتے جا رہے ہیں، خاص طور پر وہ علاقے جہاں مراعات یافتہ طبقے نہیں رہتے، کراچی مافیاز کے ہاتھوں یرغمال بنا ہوا ہے۔ کچھ بدلنا ہوگا۔”

بصد احترام فرحان احمد نے لکھا ہے کہ ” پیاری بھابی، یہ سب مکھن نہیں چلے گا۔ سچ سچ ہے۔ اور آپ کے مہربان الفاظ حقیقت کو نہیں بدلیں گے۔ ہمیں اس حقیقت کو قبول کرنا چاہیے اور اس شہر کی بہتری کے لیے منصوبہ بندی اور اس پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔”

متعلقہ تحاریر