ٹینس اسٹار اعصام الحق کابڑی عید پر پاکستانیوں کو بڑا تحفہ

اعصام الحق نے آئندہ ماہ  سے پاکستان کے 4 بڑے شہروں میں ایس  ٹینس ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے کا اعلان کردیا

پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق نے بڑی عید پر پاکستان میں ٹینس کے شائقین  کو بڑا تحفہ پیش کردیا۔

اعصام الحق نے آئندہ ماہ سے پاکستان کے چار بڑے شہروں میں ایس  ٹینس ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

یہ بھی پڑھیے

ٹینس اسٹار راجر فیڈرر 25 سال میں پہلی بار اے ٹی پی رینکنگ سے باہر

کپتان بابر اعظم کے مقدر کا ستارہ نئی بلندیوں پر پہنچ گیا

ٹینس اسٹار اعصام الحق نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کردہ وڈیو پیغام میں کہا ہے کہ   وہ اس بڑی عید پر پاکستانیوں کے ساتھ ایک بڑی خبر شیئرکرنے جارہے ہیں کہ وہ پاکستان میں اپنی نوعیت کی نئی شروعات کرتے ہوئے اگست کے مہینے سے ایس ٹینس ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے جارہےہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ اس پروگرام  کے ذریعے کراچی، لاہور،اسلام آباد اور پشاور سے 16 جونیئر کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گے اور انہیں  اپنی نگرانی میں تربیت فراہم کریں گے تاکہ وہ عالمی سطح پر پاکستان کانام روشن کرسکیں۔اعصام الحق نے اس پروگرام کی کامیابی کیلیےتعاون کی درخواست بھی کردی۔

متعلقہ تحاریر