گال ٹیسٹ میں پاکستان کی جیت میں بارش آڑے آگئی
پاکستان کو میچ جیتنے کیلیے صرف 11رنز درکار ہیں جبکہ اسکی 3 وکٹیں باقی ہیں،اوپنر عبداللہ شفیق نے 402 گیندوں پر 152 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی
گال ٹیسٹ میں پاکستان کی جیت میں بارش آڑے آگئی۔ پاکستان کو میچ جیتنے کیلیے صرف 11رنز درکار ہیں جبکہ اسکی 3 وکٹیں باقی ہیں۔
اوپنر عبداللہ شفیق نے 402 گیندوں پر 152 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ محمد نواز 12 رنز بناکر ان کا ساتھ نبھا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
بابر اعظم نے ٹیسٹ میچز میں اپنے 3 ہزار رنز مکمل کرلیے
پاکستان کی پہاڑی چوٹی کے 2 سر کرنے کیلئے 100 کوہ پیماؤں کی مہم جاری
گال ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز پاکستان نے 223 رنز 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر کھیل کا آغاز کیا تو عبداللہ شفیق 112 اورمحمد رضوان 7رنز رن بناکر وکٹ پر موجود تھے۔ دونوں بلے بازوں نے انتہائی ذمے داران کھیل کا مظاہرہ کیا اور اسکور کو 276 رنز تک پہنچایا۔ تاہم محمد رضوان 40 رنز بناکرپربتھ جیسوریا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔
آغاسلمان 12 رنز بناکر پربت جیسوریا کا شکار بنے جبکہ حسن علی 5 رنز بنا کر ڈی سلوا کی گیند پر ٹیکشانا کو کیچ تھما بیٹھے۔ سری لنکا کی طرف سے پربت جیسوریا نے 4 جبکہ رمیش مینڈس اور دھننجے ڈی سلوا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ہے۔
1️⃣5️⃣0️⃣ up for @imabd28 💪
This has been a monumental effort 👏#SLvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/7QNKLv2GDt
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 20, 2022
قبل ازیں گال ٹیسٹ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور پہلی اننگز میں دنیش چندی مل کے 75 رنز کی بدولت 222 رنز بنائے تھے ۔ پہلی اننگز میں شاہین شاہ آفریدی نے 4، یاسر شاہ اور حسن علی نے 2،2 جبکہ محمد نواز اور نسیم شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیاتھا۔
پاکستان میں کپتان بابر اعظم کے علاوہ کوئی بھی بلے باز 19 رنز سے آگے نہیں بڑھ سکا تھا۔ بابر اعظم نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنے 10 ہزار رنز مکمل کیے تھے بلکہ شاندار سنچری اسکور کرکے ٹیم کو بڑی ہزیمت سے بھی بچایا تھا۔
پہلی اننگزمیں پاکستان کی پوری ٹیم 219 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔ سری لنکا کی جانب سے پربتھ جیسوریا نے 5،رمیش مینڈس اور مہیش ٹھیکشانا نے 2،2 جبکہ کسون رجیتھانے ایک وکٹ حاصل کی تھی۔