گال ٹیسٹ: اوپنر عبداللہ شفیق نے نیا پار لگادی، سری لنکا کو شکست
اوپنر عبداللہ شفیق نے 408 گیندوں پر 158 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ابتدائی 6 میچز کی 11اننگز میں 2 سنچریز اور 4 نصف سنچریز بنانے والے عبداللہ شفیق سر ڈان بریڈ مین اور سنیل گواسکر کی صف میں کھڑے ہوگئے
پاکستان نے اوپنر عبداللہ شفیق کی ناقابل شکست 158 رنز کی اننگز کی بدولت گال ٹیسٹ میں 342 رنز کا مشکل ہدف حاصل کرکے میزبان سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی۔ 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں پاکستان نے ایک صفر سے برتری حاصل کرلی۔
اوپنر عبداللہ شفیق 408 گیندوں پر 158 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے جبکہ پہلی اننگزمیں سنچری اسکور کرنے والے کپتان بابر اعظم نے دوسری اننگز میں بھی نصف سنچری اسکور کی جبکہ وکٹ کیپر محمد رضوان 40 رنز بناکر نمایاں رہے۔
یہ بھی پڑھیے
گال ٹیسٹ میں پاکستان کی جیت میں بارش آڑے آگئی
بابر اعظم نے ٹیسٹ میچز میں اپنے 3 ہزار رنز مکمل کرلیے
اوپنر عبداللہ شفیق ابتدائی 6 میچز کی 11اننگز میں 2 سنچریز اور 4 نصف سنچریز بناکر سر ڈان بریڈ مین اور سنیل گواسکر کی صف میں کھڑے ہوگئے۔
گال ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز پاکستان نے 223 رنز 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر کھیل کا آغاز کیا تو عبداللہ شفیق 112 اورمحمد رضوان 7رنز رن بناکر وکٹ پر موجود تھے۔ دونوں بلے بازوں نے انتہائی ذمے داران کھیل کا مظاہرہ کیا اور اسکور کو 276 رنز تک پہنچایا۔ تاہم محمد رضوان 40 رنز بناکرپربتھ جیسوریا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔
1️⃣5️⃣0️⃣ up for @imabd28 💪
This has been a monumental effort 👏#SLvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/7QNKLv2GDt
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 20, 2022
آغاسلمان 12 رنز بناکر پربت جیسوریا کا شکار بنے جبکہ حسن علی 5 رنز بنا کر ڈی سلوا کی گیند پر ٹیکشانا کو کیچ تھما بیٹھے۔ سری لنکا کی طرف سے پربت جیسوریا نے 4 جبکہ رمیش مینڈس اور دھننجے ڈی سلوا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ہے۔
قبل ازیں گال ٹیسٹ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور پہلی اننگز میں دنیش چندی مل کے 75 رنز کی بدولت 222 رنز بنائے تھے ۔ پہلی اننگز میں شاہین شاہ آفریدی نے 4، یاسر شاہ اور حسن علی نے 2،2 جبکہ محمد نواز اور نسیم شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیاتھا۔
پاکستان میں کپتان بابر اعظم کے علاوہ کوئی بھی بلے باز 19 رنز سے آگے نہیں بڑھ سکا تھا۔ بابر اعظم نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنے 10 ہزار رنز مکمل کیے تھے بلکہ شاندار سنچری اسکور کرکے ٹیم کو بڑی ہزیمت سے بھی بچایا تھا۔