سابق کپتان وقار یونس  نے اصل لیڈر کی خصوصیات بتادیں

وقار یونس نے سابق وزیراعظم عمران خان کی ایک تقریر کا کلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ  اصل رہنما کی دو خصوصیات ہوتی ہیں وہ  بہادر اور سادہ ہوتا ہے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان، سابق فاسٹ بولر اور سابق کوچ وقار یونس نے اصل  لیڈر کی خصوصیات بتادیں۔

وقار یونس نے سابق وزیراعظم عمران خان کی ایک تقریر کا کلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ  اصل رہنما کی دو خصوصیات ہوتی ہیں وہ  بہادر اور سادہ ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

گال ٹیسٹ: اوپنر عبداللہ شفیق نے نیا پار لگادی، سری لنکا کو شکست

بابر اعظم نے ٹیسٹ میچز میں اپنے 3 ہزار رنز مکمل کرلیے

وقار یونس کی جانب سے شیئر کردہ وڈیو میں عمران خان ایک تقریب کے شرکا کو کامیابی کے گُر بتارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ آپ جسمانی طور پر کبھی نہیں ہارتے ہمیشہ دماغی طور پر ہارتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک آپ ہمت نہ ہاردیں آپ کو کوئی نہیں ہراسکتا، اگر آپ ہمت نہ ہاریں تو مشکل سے مشکل صورتحال میں بھی شاندار طریقے  سے کامیاب ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب تک دماغ شکست تسلیم نہ کرلے اس وقت تک ہر دھچکا آپ کو ابھرنے کا موقع فراہم کرتا ہے،بحران ہمیشہ انسان کو اپنا جائزہ لینے کا موقع فراہم کرتے ہیں کہ اس نے کہاں غلطی کی ہے اور جب وہ اپنی خامی کا جائزہ لیکر اسے دور کرتا ہے  تواسے پتہ چلتا ہے کہ وہ پہلے سے مضبوط ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اللہ نے انسان کو اسی وجہ سے اشرف المخلوقات بنایا ہے،ہم اسکی عظیم ترین تخلیق ہیں،انہوں نے کہاکہ اقبال کا بھی یہی پیغام ہے کہ شاہین بننے کیلیے آپ کو زنجیریں توڑنا ہوں گی۔

انہوں نے کہاکہ کوئی بھی چیزاس وقت تک ناممکن نہیں ہے جب تک آپ اسے ناممکن نہ مان لیں۔انسان جس چیز کا خواب دیکھ لے اور جس مقصد کا تصور کرلے وہ اسے حاصل کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ میں  کرکٹ کھیلتا تھا تو ورلڈ کپ اٹھانے کا خواب دیکھتا تھا، میں نے  پانچ ورلڈ کپ کھیلے اور بالآخرمیں ورلڈ کپ اٹھانے میں کامیاب رہا۔انہوں نے کہاکہ میں شوکت خانم اسپتال کے عظیم افتتاح کا خواب  دیکھا تھا اورایک اسے حقیقت بنتے دیکھا، یہ کرکٹ سے زیادہ مشکل کام تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی  الیکشن جیتنے کا خواب نہیں دیکھا تھا یہاں تک کہ ایک دن میں نے سونے سے پہلے  تصور کیا کہ میں الیکشن جیت گیا ہوں اور ملک بھر میں لوگ جشن منار ہےہیں۔

متعلقہ تحاریر