آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے اپنی منگیتر سے شادی کرلی
آسٹریلوی کپتان نے 2020 میں بیکی بوسٹن سے منگی کی تھی جس سے ان کا 9 ماں کا بیٹا ایلبی بھی ہے

آسٹریلیا کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے اپنی منگیتر بیکی بوسٹن سے شادی کر لی۔
پیٹ کمنز نے ٹوئٹر پر اپنی شادی کی تصویر شیئر کی جس میں آسٹریلوی کپتان کو سیاہ رنگ کا سوٹ پہنے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ ان کی دلہن بیکی نے روایتی طرز کا سفید عروسی جوڑا پہنا ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستانی کرکٹر جلد بھارتی فرنچائزز کیلیے کھیلیں گے، آکاش چوپڑا
کھیلو آزادی سے : کشمیر پریمیئر لیگ سیزن 2 کا آفیشل نغمہ جاری
آسٹریلوی کپتان نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں ’ Just Married‘ لکھا۔
View this post on Instagram
خیال رہے کہ پیٹ کمنز کی اہلیہ بیکی بوسٹن کا تعلق انگلینڈ سے ہے جو ایک انٹیریئر ڈیزائنر ہیں اور ایک آن لائن اسٹور چلاتی ہیں۔آسٹریلوی کپتان نے 2020 میں بیکی سے منگی کی تھی جس سے ان کا 9 ماں کا بیٹا ایلبی بھی ہے۔
پیٹ کمنز کی جانب سے اپنے انسٹاگرام پیج پر شیئر کی گئی تصویر پر سب سے پہلے ڈیوڈ وارنر نے انہیں مبارکباد پیش کی۔آئی پی ایل فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے بھی پیٹ کمنز کو مبارکباد دی ہے۔
کمنز نے آخری مرتبہ سری لنکا کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی تھی جوایک ایک سے برابر رہی تھی۔آسٹریلوی کپتان نے سیریز میں 2 وکٹیں حاصل کی تھیں اور 47رنز بنائے تھے۔
آسٹریلوی کپتان آئی سی سی کی ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ایک باؤلر ہیں اور نمبر 2 پر براجمان روی چندر ایشون پر انہیں 49پوائنٹس کی سبقت حاصل ہے۔









