محمد صلاح کا گیزا کے چرچ کی بحالی کیلیے3 کروڑ مصری پاؤنڈ کا عطیہ

برطانوی فٹبال کلب لیور پول  کی نمائندگی کرنے والے مصری فارورڈ محمد صلاح نے گیزا میں ایک چرچ کی تعمیر نو میں مدد کے لیے 3کروڑ  مصری پاؤنڈز ( ایک لاکھ 56 ہزار 664 ڈالر ) عطیہ کیے ہیں ۔

گزشتہ  اتوار گیزا کے اس چرچ میں  آگ لگنے سے 41 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیے

میسی کو بارسلونا چھوڑنے کی پہلی سزا مل گئی

سابق آسٹریلین کپتان این چیپل نے 45 سال بعد کمنٹری سے ریٹائرمنٹ لے لی

دارالحکومت قاہرہ سے دریائے نیل کے پار واقع شہرگیزا میں اتوار کو چرچ میں لگنے والی  آگ  سے کم از کم 41 افراد ہلاک ہو گئےتھے ۔ یہ سانحہ اس وقت پیش آیا جب ایک اندازے کے مطابق 1000 قبطی عیسائی اتوار کو ابو صفین چرچ میں اجتماع کے لیے جمع ہوئے تھے۔

خیال کیا جارہا ہے کہ آتشزدگی کاواقعہ ایئرکنڈیشننگ یونٹ میں برقی خراب کے باعث پیش آیا تھا۔

آتشزدگی کے نتیجے میں چرچ سے باہرنکلنے کا راستہ بند ہوا اور بھگدڑ مچ گئی۔سی این این کے مطابق مرنے والوں میں کم ازکم 18بچے شامل ہیں۔

مصری فٹبالر نے چرچ کی بحالی لیے 3کروڑ مصری پاؤنڈ(ایک لاکھ 56ہزار 664ڈالر) عطیہ کیے ہیں جس پر مصری عوام نے اسٹار فٹبالر کے جذبہ خیر سگالی کو بھرپور سراہا ہے، مصری سوشل میڈیا محمد صلاح کیلیے  اظہار تشکر کے پیغامات سے بھر گئے۔

محمدصلاح کو جون میں برطانیہ کے اخبار دی سنڈے ٹائمز نے برطانیہ میں آٹھویں سب سے زیادہ خیرات کرنے والے شخص کا درجہ دیا تھا۔ فٹبالر نے 2019 میں مصر کے نیشنل کینسر انسٹی ٹیوٹ کو ایک دہشت گرد حملے کے بعد 3 ملین ڈالر کا عطیہ دیا تھا جس میں 20 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔

اس کےعلاوہ صلاح  نے 12 ملین مصری پاؤنڈ مالیت کا سامان مصر میں بچوں کے کینسر کے ایک ممتاز ہسپتال کو دیاتھا۔2020 میں کرونا وبا کے دوران اپنے مداح کے ایندھن کی ادائیگی کے دوران صلاح کی  تصویر وائرل ہوئی تھی۔

متعلقہ تحاریر