پاکستان بھارت ایشیا کپ ٹاکرا، بابر اعظم بمقابلہ ویرات کوہلی، کون ہو گا فاتح
پاکستان اوربھارت ایشیا کپ میں 13 مرتبہ آمنے سامنے آچکی ہیں جس میں بھارت نے 7 مرتبہ پاکستان کو شکست دے جبکہ شاہین 5 میچز میں فتح مند رہے، بھارتی سورما ویرات کوہلی، بابراعظم کے سامنے ٹک پائیں گے ؟
ایشیا کپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت آج دبئی کے میدان میں مد مقابل ہونگے۔ پاکستانی شاہین اور بھارتی سورما کے درمیان میچ انٹرنیشنل اسٹیڈیم دبئی میں شام 7 بجے کھیلا جائے گا ، شائقین کرکٹ کی نظریں ہوں گی بابر اعظم اور ویرات کوہلی پر جمی ہوئی۔
متحدہ عرب امارات میں ایشیا کپ ٹی20 ٹورنامنٹ کا میدان سج گیا ہے جس میں پاکستان سمیت 6 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔پاکستان اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت سے آج بروز اتوار کھیلے گا ۔
یہ بھی پڑھیے
فاسٹ بالر محمد وسیم جونیئر انجرڈ، حسن علی قومی اسکواڈ میں شامل ہوگئے
گرین شاہینوں کی قیادت بابر اعظم جبکہ بھارتی سورما ویرات کوہلی کی سرپرستی میں دبئی کے میدان میں اترے گے ۔بابر اعظم ٹی 20 رینکنگ میں پہلے نمبر پر ہیں جبکہ اس سے قبل یہ ریکارڈ ویرات کوہلی کے پاس تھا ۔
قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم 2018 کے آغاز سے ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔ بابرنے 2018 سے اب تک 7623 رنز بنائے ہیں جبکہ سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے 7472 رنز بنائے۔
پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم نے بطور کپتان سب سے کم 13اننگز میں ایک ہزار رنز مکمل کر کے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑا ہے اس سے قبل یہ ریکارڈ بھارتی بلے بار ویرات کوہلی کے پاس تھا ۔
قومی ٹیم مایہ نازبالروسیم اکرم نے پاک بھارت میچ کے حوالے سے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا ہے کہ بابراعظم ایک بہترین کھلاڑی ہے تاہم انکا موازنہ ویرات کوہلی سے کرنا قبل از وقت ہوگا ۔
بھارتی میڈیا سے گفتگومیں سوئنگ کےسلطان نے کہا کہ بابراعظم کی کارگردگی میں تسلسل ہےاور وہ مکمل فٹ بھی ہیں جبکہ ویرات کوہلی نہ صرف اس دور بلکہ ہر دور کے ایک بڑے کھلاڑی ہیں۔
فاسٹ بولر وسیم اکرم نے ازرائے مذاق کہا کہ امید ہے کہ انڈین بیٹر ویرات کوہلی پاکستان کے خلاف فارم میں نہیں آئیں گے لیکن پھر وہ فارم میں آ ہی جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیے
پاک بھارت ٹاکرے سے قبل بابر اعظم اور ویرات کوہلی کی ملاقات
قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف کا کہنا ہے کہ ہمارا پہلا مقصد ایشیا کپ جیتنا ہے اور ہماری پوری توجہ اسی پر مرکوز ہے۔ہماری تیاری پورے ٹورنامنٹ کی ہے، ہماری توجہ صرف پاک ، بھارت میچ پر نہیں ہے۔
پاکستان کو ایشیا کپ میں بھارت سے مقابلے سے قبل ہی بالر شاہین شاہ آفریدی کے انجرڈ ہونے کی وجہ سے ایک دھچکا لگا ہے تاہم ان کی جگہ ٹیم میں شامل محمد حسنین اپنی پرفارمنس دینے کو بے قرار ہیں۔
قومی ٹیم کا کل ایک اور جھٹکا لگا جب نوجوان فاسٹ بالر محمد وسیم جونیئرانجرڈ ہونے کے بعد ایشیا کپ سے باہر ہوگئے جبکہ ان کی جگہ حسن علی کو قومی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق محمد وسیم کو کمر میں درد کی شکایت تھی جس پر ایم آر آئی کروایا گیا تاہم رپورٹ تسلی بخش نہیں آنے پر انہیں اسکواڈ سے ڈراپ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
پاکستانی ٹیم اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، آصف علی، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، افتخار احمد، خوشدل شاہ شامل ہیں۔
محمد نواز، محمد رضوان، حسن علی ، نسیم شاہ ، محمد حسنین، شاہنواز دہانی اور عثمان قادر بھی قومی کرکٹ ٹیم اسکواڈ کا حصہ ہونگے ۔
ایشیا کپ پہلے ون ڈے فارمیٹ پر کھیلا جاتا رہا ہے تاہم یہ دوسری بار ہے کہ ایشیا کپ کو محدود کرتے ہوئے ٹی 20 فارمیٹ پر منتقل کردیا گیا تھا ۔
پاکستان اور بھارت ایشیا کپ میں 13 مرتبہ آمنے سامنے آچکی ہیں جس میں بھارت نے 7 مرتبہ پاکستان کو شکست دے جبکہ گرین شاہین 5 میچز میں فتح مند رہے۔
یہ بھی پڑھیے
شاہین شاہ آفریدی ایشیا کپ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز سے باہر ہوگئے
ایشیا کپ 1984 میں بھارت نےپاکستان میں 54 رنز سے شکست دی جبکہ 1988 میں بھارتی سورماؤں نے شاہینوں کو 4 وکٹ سے شکست دی تھی ۔1995 کےا یشیا کپ میں پاکستان نے بھارت کو 97 رنز سے ہرایا تھا ۔
1997 ایشیا کپ: بارش کی وجہ سے میچ منسوخ کر دیا گیا تھا جبکہ2000 میں پاکستان نے بھارت کو 44 رنز اور 2004 میں 59 رنز سے شکست سے ہمکنار کیا ۔2008 کے گروپ میچ میں پاکستان کو بھارت سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔
پاکستان نے 2008 کے ہی سپر فور مرحلے میں بھارت کو 8 وکٹ سے شکست فاش دی تھی اور 2010بھارت نے پاکستان کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی ۔ 2012 میں بھارت نے پاکستان اور 2014 پاکستان نے بھارت ہرایا تھا ۔
ایشیا کپ 2016 میں بھارت فتح مند رہا جبکہ 2018 میں بھی سورما ، شاہینوں کو ہرانے میں کامیاب رہے ۔بھارت 7 بار ایشیا کپ کا ٹائٹل جیتنے میں کامیاب رہا ہے جبکہ پاکستان صرف 2 بار ایشیا کپ جیت پایا ہے ۔
بابر اعظم کے لیے ویرات کوہلی کی نیک خواہشات
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو بابر اعظم سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔
ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ "بابر اعظم سے میری پہلی ملاقات 2019 کے ورلڈ کپ کے موقع پر ہوئی تھی ، پہلے روز کی ملاقات سے لے کر آج تک میں ان کی عزت کرتا ہوں اور اس میں کوئی کمی نہیں ہوئی۔”
Kohli about Babar Azam and the mutual admiration both of them have for eachother. pic.twitter.com/ne3UDXeKPL
— . (@AnasMagnificent) August 27, 2022
بابر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ "وہ ایک بہترین پلیئر ہے اور اس وقت دنیا کے بلے بازوں میں اس کا شمار ہوتا ہے۔ بابر اعظم کا رویہ بہت دوستانہ ہوتا ہے جو ایک بہت اچھی چیز ہے۔”