ایشیا کپ:انڈیا نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں پاکستان نے انڈیا کو جیت کےلیے 148 رنز کا ہدف دیا تھا جسے انڈیا نے 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

متحدہ عرب امارات میں کھیلے جارہے ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں انڈیا نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر اپنی فتح کی بنیاد رکھ دی ہے ، جبکہ پاکستانی بلے بازوں نے شائقین پاکستان کے امیدوں پر ایک مرتبہ پھر سے پانی پھیر دیا ہے۔

انڈیا نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 148 رنز کا ہدف آخری اوور میں چھکا لگا پر پورا کیا۔

انڈیا کی جانب سے اننگز کا آغاز خوشکن نہیں تھا تاہم آنے والے بلے بازوں نے ٹیم کو سہارا دیا اور ٹارگٹ کی جانب سلو اینڈ اسٹیڈی بڑھتے رہے اور 5 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا۔

یہ بھی پڑھیے

کشمیرپریمیئر لیگ: شعیب ملک نے انعامی رقم سیلاب متاثرین کیلئےعطیہ کردی

انڈیا کی جانب سے روہت شرما اور کے ایل راہل نے کیا ۔ تاہم ایک کے اسکور پر انڈیا کی پہلی وکٹ گر گئی ، جب کے ایل راہل کوئی رنز بنائے بغیر آؤٹ ہو گئے۔

اس موقع پر روہت شرما اور ویرات کوہلی نے ٹیم کی کمان سنبھالی اور اسکور کو 50 رنز تک لے گئے ، اس موقع پر انڈیا کی دوسری وکت گری ، روہت شرما 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

53 کے مجموعی اسکور پر ویرات کوہلی بھی پویلین لوٹ گئے ، انڈیا کی چوتھی وکٹ 89 کے رنز پر گری اور انڈیا کی آخری وکٹ آخری اوور میں گری جب جدیجہ آؤٹ ہوئے انہوں نے ٹیم کو 35 رنز کا اچھا اسٹینڈ دیا۔

آخری اوور کی چوتھی بال پر ہارڈک پانڈیا نے زور دار چھکا لگا کر ٹیم کو فتح اے ہمکنار کردیا۔

اس سے پہلے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کھیلے جارہے ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے دوسرے میں انڈیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

پاکستان نے 19.5 اوورز میں تمام وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے تھے اور انڈیا کو جیت کے لیے 148 رنز کا ہدف دیا تھا۔

پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا تھا۔

15 کے مجموعی اسکور پر پاکستان کی پہلی وکٹ گری جب کپتان بابر اعظم 9 گیندوں پر 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔

پاکستان کی دوسری وکٹ 42 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئی جب فخر زمان 10 بنا کر آؤٹ ہوئے۔

تیسری وکٹ 87 کے اسکور پر گری جب افتخار احمد آؤٹ ہوئے انہوں نے 28 رنز اسکور بنائے۔

چوتھی وکٹ 96 ، پانچویں وکٹ 97 اور چھٹی وکٹ 112 رنز پر گری ۔

ساتویں جب گری تو پاکستان کے مجموعی اسکور 114 تھی 8ویں وکٹ 128 رنز پر گری جب شاداب خان آؤٹ ہوئے۔

9ویں وکٹ بھی 128 کے مجموعی اسکور پر گری جبکہ 10ویں وکٹ 147 کے مجموعی اسکور پر گری۔

انڈیا کی جانب سے سب سے کامیاب باؤلر بھونیشور کمار رہے انہوں نے 26 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

دوسرے کامیاب باؤلر ہارڈک پانڈے رہے جنہوں نے 25 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ارشدیپ کے حصے میں دو وکٹیں آئیں اور اویش خان کو ایک وکٹ ملی۔

ٹیم انڈیا

کپتان روہت شرما، نائب کپتان کے ایل راہول، ویرات کوہلی، سوریا کمار یادیو، دنیش کارتک، ہاردک پانڈیا، روندر جدیجہ، بھونیشور کمار، اویش خان، یزویندر چہل، ارشدیپ سنگھ۔

ٹیم پاکستان

کپتان بابراعظم، وکٹ کیپر محمد رضوان، فخر زمان، افتخار احمد، نائب کپتان شاداب خان، خوشدل شاہ، آصف علی، محمد نواز، نسیم شاہ، حارث رؤف، شاہنواز دھانی۔

متعلقہ تحاریر