بڑا میچ بڑی فتح: پاکستان نے ایشیا کپ سپرفور مرحلے میں انڈیا کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

سپر فور مرحلے کے بڑے میچ میں پاکستان نے انڈیا کو5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پاکستانی بلے بازوں کی شاندار کارکردگی ، متحدہ عرب امارات میں جاری ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان نے انڈیا کو5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ 

دبئی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر انڈیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی جس کے جواب میں انڈیا نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 182 رنز کا بڑا ہدف دیا۔

یہ بھی پڑھیے

یوکرینی ٹینس کھلاڑی کا مخالف بیلاروسی پلیئر ازرینکا سے مصافحہ کرنے سے انکار

فاسٹ باؤلر محمد عرفان کے ہاں بیٹے کی پیدائش

پاکستان نے انڈیا کی جانب سے دیا گیا 182 رنز کا بڑا ٹارگٹ آخری اوور کی پانچویں وکٹ پر حاصل کیا ۔ پاکستان کی جانب سے سب کامیاب بلے باز محمد رضوان رہے انہوں نے 51 گیندوں پر 71 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا ۔ پاکستان کی پہلی وکٹ 22 کے مجموعی اسکور پر گری جب کپتان بابر اعظم 10 گیندوں پر 14 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

دوسری وکٹ 63 کے مجموعی اسکور پر گری جب فخر زمان آؤٹ ہوئے انہوں نے 18 گیندوں پر 15 رنز اسکور بنائے۔

تیسری وکٹ 136 کے اسکور پر پویلین لوٹ گئی ، تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاری محمد نواز تھے انہوں نے 20 گیندوں پر 40 رنز اسکور بنائے۔

چوتھی وکٹ 147 کے مجموعی اسکور پر گری جب محمد رضوان 51 گیندوں پر 71 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی پانچویں وکٹ 180 رنز پر گری ، تاہم افتخار احمد نے آخری اوور کی پانچویں بال پر زور دار اسٹورک لگا کر پاکستان کو جیت سے ہمکنار کرایا۔

انڈیا کی جانب سے ہاردیک پانڈیا، بھونیشور کمار، روی بشنوی، یزویندر چہل، ارشدیپ سنگھ۔ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

انڈین اننگز کی مختصر تفصیل

بھارتی اوپنرز کی جانب سے جارحانہ آغاز کیا گیا تاہم کپتان روہت شرما اور کے ایل راہول 28، 28 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ سوریا کمار 13 رنز بنا کر محمد نواز کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

ریشب پنت 14 رنز اور ہاردیک پانڈیا دو رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ دیپک ہوڈا 16 رنز اور ویرات کوہلی 60 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب نسیم شاہ ، محمد حسنین ، حارث رؤف ، محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جب کہ شاداب خان نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھلائی۔

پاکستان

کپتان بابراعظم، وکٹ کیپر محمد رضوان، فخر زمان، افتخار احمد، نائب کپتان شاداب خان، خوشدل شاہ، آصف علی، محمد نواز، نسیم شاہ، حارث رؤف، محمد حسنین۔

بھارت

کپتاب روہت شرما، نائب کپتان کے ایل راہول، ویرات کوہلی، سوریا کمار یادیو، ریشب پنت، دیپک ہوڈا، ہاردیک پانڈیا، بھونیشور کمار، روی بشنوی، یزویندر چہل، ارشدیپ سنگھ۔

متعلقہ تحاریر