پاکستانی کھلاڑی کا کیچ چھوڑنے پر ارشدیپ سنگھ کو انتہا پسندوں کی دھمکیاں

ارشدیپ سنگھ کے والدین کا کہنا ہے کہ تنقید ہمارے بیٹے کو مضبوط بنائے گی مگر شکست کے لیے ہمارے بیٹے کو قربانی کا بکرا بنا دیا گیا ہے، بطور والدین اپنے بیٹے پر اس طرح کی تنقید  بہت بری لگتی ہے تاہم ارشدیپ اس سے مزید مضبوط ہوگا ، پاکستانی اور بھارتی کرکٹرز ارشدیپ کی حمایت میں  آگے آگئے

پاکستان کیخلاف میچ میں آصف علی کا آسان کیچ ڈراپ کرنے پر بھارتی کرکٹرارشدیپ سنگھ  نہ صرف کڑی تنقید کا نشانہ بن رہے ہیں بلکہ انہیں ہندو انتہا پسند تنظیموں کی جانب سے قتل کی دھمکیاں بھی دی جانے لگیں ہیں۔

ایشیاء کپ کے پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے اہم ترین میچ میں بھارتی بالر ارشدیپ  سے آصف علی کا کیچ ڈراپ ہونے پر بھارت میں ا ن کے خلاف   طوفانی بد تمیزی مچا ہوا ہے ۔انہیں پر نہ صرف تنقید کی جا رہی ہے بلکہ انتہا پسند تنظیم کی جانب سے انہیں قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیے

محمد حسنین کی ڈریسنگ روم میں بلی کو کھانے کھلانے کی وڈیو وائرل ہوگئی

ارشدیپ سنگھ کے والدین کا کہنا ہے کہ تنقید ہمارے بیٹے کو مضبوط بنائے گی مگر شکست کے لیے ہمارے بیٹے کو قربانی کا بکرا بنا دیا گیا ہے ۔ بطور والدین اپنے بیٹے پر اس طرح کی تنقید  بہت بری لگتی ہے تاہم ارشدیپ اس سے مزید مضبوط ہوگا ۔

دوسری جانب  بھارتی پنجاب کے وزیرکھیل نے ارشدیپ کی والدہ سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے ان کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ اگر ڈیتھ اوورز میں آپ  کے بیٹے کو بولنگ دی گئی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ کپتان  اس  پر بھروسہ کرتا ہے۔

بھارتی پنجاب کے وزیرکھیل نے کہا کہ ہر کسی کا کوئی اچھا اور برا دن ہوتا ہے، کھیل کو کھیل ہی کی طرح دیکھنا چاہیے، انہوں نے ہر میچ میں پرفارم کیا ہے۔ انہوں نے ارشدیپ کی بھارت واپسی پر پر جوش استقبال کرنے کا عز م بھی ظاہر کیا۔

پاکستانی بیٹر آصف علی کا کیچ چھوڑنے پر بھارتی بولر ارشدیپ سنگھ تنقید کی زد میں آ نے پر ہربھجن سنگھ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان کرکٹر پر تنقید کرنا بند کریں،کوئی بھی جان بوجھ کر کیچ نہیں چھوڑتا۔ ہمیں اپنے لڑکوں پر فخر ہے۔

سابق پاکستانی کپتان محمد حفیظ نے کہا کہ بھارتی ٹیم کے تمام شائقین سے میری درخواست ہے کہ کھیل میں ہم انسان ہونے کے ناطے غلطیاں کرتے ہیں۔ براہ کرم ان غلطیوں پر کسی کی تذلیل نہ کریں۔

متعلقہ تحاریر