پاکستان کے ہاتھوں ایشیا کپ سے رخصتی پر افغان تماشائی اور پلیئر آپے سے باہر ہو گئے

پاکستانی بلے باز نسیم شاہ کی زبردست بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے جیت افغانستان سے چھین لی جس پر اسٹیڈیم میں بیٹھے افغان سپورٹرز نے پاکستانیوں پر کرسیوں سے حملہ کردیا۔

پاکستان نے انڈیا اور افغانستان کو ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے فائنل سے باہر کیا نکالا ، افغانی آپے سے باہر ہو گئے۔ پہلے آصف علی کو آؤٹ کرنے پر افغان باؤلر ان سے الجھ پڑے اور پھر میچ ہارنے پر افغان تماشائیوں نے پاکستانی سپورٹرز پر کرسیوں سے حملہ کردیا۔

ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے اہم ترین میچ میں پاکستانی بلے باز آصف علی نے 18ویں اوور کی چوتھی گیند پر افغان باؤلر فرید احمد کو چھکا مارا اور جیت کو پاکستان کے مزید قریب کردیا تاہم اگلی ہی گیند پر فرید احمد کی گیند پر آصف علی کیچ آؤٹ ہو گئے۔ جس پر افغان باؤلر پاکستانی بلے باز سے الجھ پڑے۔

یہ بھی پڑھیے

ایشیا کپ سپرفور مرحلہ: پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو 1 وکٹ سے شکست دے دی

نواز شریف واپس آؤ میں تمہارا انتظار کررہا ہوں ، عمران خان

افغان باؤلر فرید احمد نے آصف علی کو آؤٹ کرنے کےبعد ان کے پاس آئے اور غصے سے کچھ بولے اور آصف علی کو پیچھے کو دھکیلا ، اس پر آصف علی نے بھی غصے کا اظہار کرتے ہوئے فرید احمد کو دھکا دیا۔ اس دوران افغانستان کے دیگر پلیئرز نے بیچ بچاؤ کرا دیا۔

دوسری جانب اسٹیڈیم پاکستانی اور افغانی سپورٹرز سے کچھا کچھ بھرا پڑا تھا۔ دونوں ٹیموں کے متوالے اپنی اپنی ٹیم کو سپورٹ کررہے تھے ، پاکستان کو آخری اوور میں جیت کے لیے گیارہ رنز کی ضرورت تھی اور ایک وکٹ پاس تھی۔

اس موقع فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے پہلے دو گیندوں پر دو چھکے مار کر پاکستانی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرادیا ، جس پر اسٹیڈیم میں ہلڑ بازی کرتے ہوئے افغان سپورٹرز نے پاکستانی شائقین کے اسٹینڈز پر کرسیاں پھینکنا شروع کردیں۔ جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ انتظامیہ کو ملوث افراد کے خلاف سخت ایکشن لینا چاہیے۔

پاکستان جیت پر صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ ” شاباش نسیم شاہ۔ سیلاب کی وجہ سے ہماری پریشانیوں کے باوجود گرین شرٹس ہمارے چہروں پر مسکراہٹیں لارہے ہیں۔ دلچسپ کرکٹ۔ میں گزشتہ چند سالوں میں بہترین اور بہتر کارکردگی کے لیے افغان کرکٹرز کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔”

وزیراعظم شہباز شریف نے نسیم شاہ کو شاباش دیتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ "زبردست !!! اتنا شاندار اختتام کرنے پر نسیم شاہ شکریہ۔”

نسیم شاہ نے پاکستان کی جیت کو اپنے سپورٹرز کے نام کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "یہ جیت ان سب لوگوں کے نام جو ہمیں ہمیشہ سپورٹ کرتے ہیں ،،، آپ سب کی دعاؤں کو بہت شکریہ۔۔”

اداکار اور میزبان فہد مصطفیٰ نے نسیم شاہ خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا ہے "مین آف ڈی موومنٹ۔”

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Fahad Mustafa (@mustafafahad26)

معروف اینکر پرسن شہزاد اقبال نے لکھا ہے کہ "لوئر آرڈر بلے باز کا اعتماد اور توانائی قابل دید ہے، حارث اور دہانی نے بھارت کے خلاف کیا اور نسیم شاہ کے چھکے طویل عرصے تک یاد رکھے جائیں گے۔”

معروف تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر لکھا ہے کہ ‘ ٹیم پاکستان۔۔۔۔۔ کچھ خدا کا خوف۔۔۔ ایک آسان ترین میچ کو مشکل ترین بنا کر جیتنے پر مبارک مگر پلیز آئندہ ایسا نہ کرنا،ہارٹ اٹیک ہو سکتا ہے۔”

متعلقہ تحاریر