کپتان میں ہوں! بابراعظم ری ویو کیلیے امپائر کی جلدبازی پر حیران رہ گئے

ٹی 20ایشیا کپ  کے سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو باآسانی 5 وکٹوں سے شکست دیدی۔ میچ کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب کپتان بابر اعظم امپائر کے ایک فیصلے پر حیران رہ گئے اور کہہ بیٹھے کہ کپتان میں ہوں۔

واقعے کی وڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہورہی ہےجس پر  ماہرین کرکٹ اور صارفین  دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

ایشیا کپ سپرفور مرحلہ: سری لنکن ٹائیگرز نے پاکستانی شاہینوں کے پَر کُتر دیے

ویرات کوہلی کی فارم بحال ہوگئی مگر بھارت ایشیا کپ کی ڈور سے باہرہوگیا

گزشتہ روز پاکستان اور سری لنکا کے میچ کی دوسری اننگز کے 16ویں اوورکی دوسری گیند پراس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب بولر  حسن علی  نے  سری لنکن کپتان داسن شناکا کیخلاف کاٹ بی ہائنڈ کی اپیل کی تاہم فیلڈ امپائر  نے اپیل کو مسترد کردی جس پر وکٹ کیپر محمد رضوان نے فوری طور پر ری ویو لینے کا فیصلہ کیا اور فیلڈ امپائر فوری طور پر تھرڈ امپائر کو ری ویو کاا شارہ کردیا۔

اس دوران  مڈوکٹ کی پوزیشن  پر کھڑے کپتان بابر اعظم وکٹ کیپر محمد رضوان کی جلد بازی اور امپائر کی غلطی پر ششدر رہ گئے اور انہوں نے امپائر اور وکٹ کیپر کو اپنی موجودگی کا احساس دلاتے ہوئے کہا کہ کپتان میں ہوں، مجھ سے پوچھے بغیر ری ویو کیسے لے لیا۔ بابر اعظم کے منہ سے”کپتان میں ہوں “ کے جملے کی ادائی کو کیمرا مین کئی مرتبہ کلوز اپ کرکے دکھایا۔

اس دوران محمد رضوان نے بابراعظم کو باور کرانے کی کوشش کی کہ انہوں نے گیند کے بلے کا باہری کنارہ لینے کی آواز سنی ہے۔بابراعظم کے ردعمل پر گراؤنڈ اور کمنٹری باکس میں دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی تقریباً تمام نشریاتی اداروں کے تبصرہ نگاروں نے بابراعظم کے احتجاج کو محسوس کیا اور اس پر اپنی رائے بھی دی۔

سوشل میڈیا صارفین نے بھی بابر اعظم کے ساتھ پیش آئے اس واقعےپر افسوس کا اظہار کیا ہے کہ کپتان  کچھ میچز میں نہیں چلا تو اس کیخلاف سازشیں شروع کردی گئیں۔

متعلقہ تحاریر