ایشیا کپ فائنل :پاکستان کی شکست پر شوبز شخصیات کا ملاجلا ردعمل

ہمایوں سعید، فہد مصطفیٰ، علی سفینا اور نبیل قریشی نے سری لنکن ٹیم کو جیت کا حق دار قرار دیدیا، عدنان صدیقی کا بابر الیون کو شکست سے سبق سیکھنے کا مشورہ

ٹی20 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی سری لنکا کے ہاتھوں رسواکن شکست پر شوبز شخصیات    نےملے جلے ردعمل کا اظہار کیاہے۔

کسی نے قومی ٹیم کا حوصلہ بڑھایا تو کسی نے ہلکے پلکے انداز میں تنقید کانشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیے

قومی کرکٹ ٹیم پر تنقید شعیب ملک کیلئے وبال جان بن گئی

خاتون اینکر قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی جسمانی ساخت کا مذاق اڑاتی رہی

اداکار عدنان صدیقی نے میچ کے بعد اپنے ٹوئٹ میں  لکھا کہ ٹی وی مت توڑیے،باقی سب ٹھیک ہے،اس میچ سے کچھ سبق حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کے باوجود ہمیں آپ پر فخر ہے۔ آپ ہمارے ہیرو ہیں۔ مبارک ہو اور سری لنکا نے اچھا کھیلا۔

اداکار ہمایوں سعید نے سری لنکن کرکٹ ٹیم کو سراہنے پر اکتفا کیا۔انہوں نے لکھا کہ سری لنکا نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا ، وہ اس جیت کے مستحق تھے۔

اداکار فہد مصطفیٰ قومی ٹیم کو ڈھکے چھپے لفظوں میں تنقید کانشانہ بنایا۔انہوں نے لکھاکہ  سری لنکا ایک ٹیم کے طور پر کھیلا اور ہم انفرادی طور پر کھیلے، سری لنکا جیت کا حق دار تھا۔

اداکار منیب بٹ نے بھی سری لنکن کرکٹ ٹیم کی تعریف کی۔

 ہدایت کار نبیل قریشی نے قومی کرکٹر افتخار احمد کی میچ  سےایک روز قبل ٹوئٹر پر شیئر کی گئی سوئمنگ پول میں نہانے کی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھاکہ  یہی وجہ ہے آج کی کارکردگی کی۔

نبیل قریشی نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ  سرلنکا اس جیت کا بہت زیادہ حقدار تھا، اسکی کاکردگی غیر معمولی رہی، وہ اپنے ملک میں نہیں کھیل سکتے تھے لیکن وہ کپ اپنے ملک لے جارہے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ مجھے امید ہے کہ پاکستان اس شکست سے ضرور سبق  سیکھے گا۔  دراصل ہماری ٹیم ٹورنامنٹ میں 3 بار آل آؤٹ ہو چکی ہےاور تقریباً ایک مرتبہ اور۔

اداکار علی سفنیا نے بھی سرلنکن ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے اسے جیت کا حق دار قرار دیا۔

متعلقہ تحاریر