ڈی آئی خان کے باکسر حبیب الرحمان کو آذربائیجان میں فائٹ کے لیے اسپانسپر کی تلاش

ڈیرہ اسماعیل خان میں جنرل اسٹور پر محنت مزدوری کرنے والے حبیب الرحمان نے اگلے ماہ آذربائیجان میں فائٹ کرنا ہے جسے کے لیے اسے اسپانسپرشپ کی ضرورت ہے۔

رواں سال فلپائن کے ٹاپ باکسر کو فائٹ ہرانے والے ڈیرہ اسماعیل خان کے باکسر حبیب الرحمان خان کو آج کل آذربائیجان میں فائٹ کےلیے اسپانسپر کی ضرورت پڑ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں باکسنگ کی دنیا میں نمبر ون رینکنگ والے حبیب الرحمان صبح سے شام تک ایک جنرل اسٹوری میں مزدوری کرتے ہیں اور شام کو پریکٹس کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

ایشیا کپ فائنل :پاکستان کی شکست پر شوبز شخصیات کا ملاجلا ردعمل

خاتون اینکر قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی جسمانی ساخت کا مذاق اڑاتی رہی

باکسر حبیب الرحمان ملکی سطح پر اور عالمی سطح پر کئی ریکارڈ کے بھی مالک ہیں۔

سوشل ایکٹیوسٹ حمزہ داوڑ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر باکسر حبیب الرحمان کی مجبوری کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ” حبیب کی 24 اکتوبر 2022 کو آزربائیجان میں فائٹ ہے جس کے لئے اس کو اسپانسرشپ کی ضرورت ہے۔”

حمزہ داوڑ نے اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم شہباز شریف، جیو نیوز کے معروف اینکر پرسن حامد میر اور سینئر صحافی اور جرگہ پروگرام کے میزبان سلیم صافی کو بھی ٹیگ کیا ہے۔

واضح رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والے ملک کے نامور سپوت حبیب الرحمان نے رواں سال جون میں ایک انٹرنیشنل ایونٹ میں فلپائن کے ٹاپ باکسر کو شکست سے دوچار کیا تھا۔

حبیب الرحمان کا کہنا ہے کہ وہ پانچ سے چھ گھنٹے تک روزانہ کی بنیاد پر ٹریننگ کرتا ہوں۔ انہوں نے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتا ہوں۔

متعلقہ تحاریر