معروف فٹ بالر لیونل میسی کی ایف سی بارسلونا میں واپسی کی تیاریاں

بارسلونا فٹ بال کلب کے مینجر اور کوچ زاویر ہرنینڈز کریوس نے اشارہ دیا ہے کہ لیونل میسی کو لالیگا کلب میں واپس لانے کے لیے تیار ہوسکتا ہے، میسی نے مالی امور کی وجہ سے گزشتہ سال اسپین کے فٹ بال کلب ایف سی بارسلونا سے کھیلنا چھوڑ دیا تھا

اسپین کے ایف سی بارسلونا فٹ بال کلب کے کوچ زاویر ہرنینڈز کریوس نے اسٹار فٹبالر لیونل میسی کو ایک بار پھر سے بارسلونا کلب میں شامل کرنے کا اشارہ دے دیا ہے ۔

ایک پریس کانفرنس کے دوران بارسلونا فٹ کلب کے مینجر اور کوچ زاویر ہرنینڈز کریوس  نے اشارہ دیا ہے کہ بارسلونا لیونل میسی کو لالیگا کلب میں واپس لانے کے لیے تیار ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

فٹ بال گراؤنڈ جنگ کے میدان میں تبدیل، 200 افراد ہلاک، سیکڑوں زخمی

بارسلونا کے صدر جان لاپورٹا نے بھی میسی کو دوبارہ سے لالیگا کلب کا حصہ بنانے کا عزم ظاہرکیا۔زاوی سے پوچھا گیا کہ کیا میسی نئے کانٹریکٹ پر راضی ہونگے توانہوں نے کہا کہ دیکھیں گے ۔

ارجنٹائن کی قومی ٹیم کے کپتان لیونل میسی نے بارسلونا کلب سے کھیلتے ہوئے 35 ٹرافیاں جیتیں لیکن2021 میں مالی معاملات کی وجہ سے انہوں نے کلب کو چھوڑ دیا تھا ۔

چیمپئنز لیگ کے گزشتہ سیزن میں بار سلونا  کو ذلت آمیز گروپ مرحلے سے باہر ہونے کا سامنا کرنا پڑا۔ زاوی نے کہا کہ ہم فیورٹ تھے تاہم ہار جیت کھیل کا حصہ ہے ۔

ارجنٹائن کی قومی ٹیم کے کپتان اور دنیائے فٹ بال کے انتہائی معروف کھلاڑی لیونل میسی نے گزشتہ سال اسپین کے فٹ بال کلب ایف سی بارسلونا  سے کھیلنا چھوڑ دیا تھا ۔

بارسلونا حکام نے بتایا تھا کہ اسٹار کھلاڑی میسی اپنے کانٹریکٹ کی تجدید میں بعض مسائل کی وجہ سے ہسپانوی فٹبال کلب بارسلونا کو چھوڑ رہے ہیں۔

ایف سی بار سلونا نے کہا تھا کہ کچھ  مالی اور انتظامی معاملات میں رکاوٹوں کی وجہ سے ان کے کانٹریکٹ کی تجدید نہیں ہو پائے گی۔

 ارجینٹینا سے تعلق رکھنے والے 34 سالہ کھلاڑی لیونل میسی  فٹ بال کی   تاریخ   کے بہترین  کھلاڑیوں میں  شامل کیے جاتے ہیں ۔

متعلقہ تحاریر