ٹی 20 ورلڈ کپ سپر 12 مرحلہ:پاکستان نے بھارت کو جیت کےلیے 160 رنز کا ہدف دے دیا

اس سے قبل بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ جو ان کے حق میں بہتر ثابت ہوا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان نے انڈیا کو جیت کےلیے 160 رنز کا ہدف دیا ہے۔

ٹیم پاکستان نے میلبورن میں کھیلے جارہے سپر 12 مرحلے کے میچ میں مقررہ 20 اوورز میں 8  وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے اور بھارت کو جیت کے لیے 160 رنز کا ہدف دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

شنیرا اکرم ٹی 20ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ کیلیے پرجوش

اس سے قبل بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ جو ان کے حق میں بہتر ثابت ہوا۔

پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا ،تاہم پہلی ہی بال پر بابر اعظم آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ جبکہ محمد رضوان بھی 12 گیندوں پر 4 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

شان مسعود اور افتخار احمد نے ذمہ دارانہ کھیل پیش کیا اور ابتدا میں دو کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد ٹیم کو سنبھالا دیا۔

شان مسعود نے 42 گیندوں پر 52 رنز کی اننگز کی کھیلی ، ان کی اننگز میں 4 چوکے شامل تھے۔

افتخار احمد جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے 34 گیندوں پر 51 رنز اسکور کیے ، ان کی اننگز میں 4 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے۔

دیگر بلےبازوں میں شاداب خان 5، حیدر علی 2، محمد نواز 9، آصف علی 2، شاہین آفریدی 16 رنز بناکر نمایاں رہے۔

بھارت کی جانب سے ارشدیب اور ہاردک پانڈیا نے 3، 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ محمد شامی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کا اسکواڈ:

کپتان بابراعظم، محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد، حیدر علی، محمد نواز، آصف علی، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، شاداب خان اور حارث رؤف شامل ہیں۔

بھارت کا اسکواڈ:

کپتان روہت شرما، کے ایل راہول، ویرات کوہلی، سوریہ کمار یادیو، ہاردک پانڈیا، دنیش کارتک، اکشر پٹیل، آر اشون، محمد شامی، بھونیشور کمار اور ارشدیپ سنگھ شامل ہیں۔

متعلقہ تحاریر