ماحور شہزاد آئندہ ماہ رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ میں کیوں شریک نہیں ہونگی؟

بیڈمنٹن میں پاکستان کی پہلی اولمپیئن ماحور شہزاد نے رواں ماہ کوئٹہ میں ہونے والی رینکنگ چیمپیئن شپ میں شرکت سے معذرت کرلی۔
ماحور شہزاد نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سنائی ہے کہ وہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جارہی ہیں ، اسی وجہ سے وہ رینکنگ چیمپیئن شپ نہیں کھیل سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستان کی معروف بیڈمنٹن پلیئر نے منگنی کرلی
پاکستانی بیڈمنٹن اور ٹینس اسٹارز کی ٹورنامنٹس میں کامیابیاں
اولمپیئن نے اپنے ٹوئٹ میں ایک ٹی وی رپورٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آپ سب کو مطلع کیا جاتا ہے کہ میں اپنی شادی کی تیاریوں کی وجہ سے 26 سے 30 اکتوبر تک کوئٹہ میں منعقد ہونے والے رینکنگ ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کروں گا جو انشاء اللہ نومبر میں ہونے جا رہا ہے۔
This is to inform you all that I wouldn’t be participating in the Ranking Tournament being held in Quetta from 26 to 30 October due to my wedding preparations which is going to take place in November InshaAllah.
Need your prayers and support to start this new chapter of my life pic.twitter.com/PQz8JJOnNa
— Mahoor Shahzad (@OfficialMahoor) October 25, 2022
اولمپییئن نے اپنی زندگی کے اس نئے باب کیلیے دعاؤں اور تعاون کی درخواست بھی کی ہے۔ٹی وی رپورٹ کے مطابق ماحور شہزاد آئندہ ماہ 13 نومبر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گی۔
اولمپیئن کا کہنا ہے کہ وہ شادی کے بعد بھی اپنا کھیل جاری رکھیں گی، وہ بیڈمنٹن میں پاکستان کی پہلی اولمپیئن ہیں اس لیے وہ کھیل جاری رکھنا چاہتی ہیں۔









