کپتان بابر اعظم کی 2048 میں وزیراعظم  پاکستان بننے کی پیش گوئی

لیگی رہنما خواجہ آصف نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے اہم ترین میچ میں پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف جیت پر عمران خان پر بالواسطہ تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے 1992 کی تاریخ دہرائی جارہی ہے، بابراعظم ورلڈ کپ جیتنے کے بعد 2048  میں وزیراعظم بنے گا، وزیر دفاع کی ٹوئٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ لگتا ہے نون لیگ کو کرکٹرز ہی ختم کریں گے

پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی 2048 میں وزیراعظم بننے کی پیش گوئی کردی ۔

پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹی 20 ورلڈ  کپ کے اہم ترین میچ میں پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف جیت پر قوم کو مبارک باد دی ۔

یہ بھی پڑھیے

ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان کے ہاتھوں شکست ، بنگلادیش ٹائٹل کی دوڑ سے باہر

خواجہ آصف نے کہا کہ مبارک ہو پاکستانیوں ! تو ہم نے بنگلہ دیش کو شکست دی۔ اب ہم نیوزی لینڈ سے ٹی 20 کے  سیمی فائنل میں ملیں گے جبکہ بھارت کا مقابلہ انگلش ٹیم سے ہوگا ۔

وزیر دفاع نے کہا کہ ہم نیوزی لینڈ کو ہرائیں گے اور بھارت  کو انگلش ٹیم کے ہاتھوں شکست ہونی ہے  پھر فائنل میں ہم  انگلینڈ کا شکست دیں گے ۔

لیگی رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ لگتا ہے 1992 کی تاریخ دہرائے جائے گی اور بابر اعظم 2048 میں ہمارے وزیراعظم ہوں گے۔

واضح رہے کہ 1992 میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے  کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان کی  ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ کو شکست دیکر ورلڈ کپ اپنے نام کیا تھا ۔

سابق کپتان عمران خان نے 1996 میں پاکستان تحریک انصاف کے نام سے  سیاسی جماعت  بنائی۔ پی ٹی آئی نے26 سال بعد پہلی مرتبہ حکومت سنبھالی جس کی قیادت بھی عمران خان نے ہے ۔

خواجہ آصف کی عمران خان پر بالواسطہ  تنقید پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔ لیگی رہنما پر  کڑی تنقید کی گئی ۔

اسامہ جیلانی نے ایک ٹوئٹر صارف نے خواجہ آصف کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ  آپ لوگوں نے بابراعظم  کو بھی وزیراعظم نہیں بننے دینا، مریم بی بی نے اس وقت بھی یہی کہنا ہے مجھے کیوں نکالا ۔

حسن نقوی نامی ٹوئٹر ہینڈل سے خواجہ آصف سے سوال کیا گیا تھا کہ "اس کا مطلب یہ ہے کہ سیاست میں آنا صرف آپ کا اور آپ کی نسل کا حق ہے”؟۔

اویس خان نیازی نامی ایک صارف نے لکھا کہ ہاں 2048 تک چیئرمین پی ٹی آئی عمران ہی وزیر اعظم بنیں گے ۔

شہبازعلی نامی ایک ٹوئٹر ہینڈل سے کہا گیا کہ موجودہ کرپٹ مافیا جو شروع سے ہی قوم کو لوٹ رہے ہیں کے مقابلے میں وہ  کم از کم ایک ایماندار وزیراعظم ہوگا ۔

 

متعلقہ تحاریر