ٹی 20 ورلڈ کپ: قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے نفلی روزہ رکھ کر 1992 کی یاد تازہ کردی

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے فائنل سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی رب العالمین کے حضور سربسجود ہوکر کامیاب کی دعائیں کرنے لگے، ٹیم کوچزاورکھلاڑیوں نے 1992 کے ورلڈ کپ کی یاد تازہ کرتے ہوئے نفلی روزوں کا بھی اہتمام کیا، ون ڈے ورلڈ کپ 1992 رمضان المبارک کے مہینے میں آسٹریلیا میں منعقد کیا گیا تھا

پاکستان کرکٹ ٹیم کےکھلاڑیوں اور انتظامیہ کے ارکان نے1992کے ورلڈ کپ کی یاد تازہ کرتے ہوئے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے فائنل سے قبل  نفلی روزہ رکھا اور قومی ٹیم کی کامیابی کے لیے دعائیں کیں۔

آسٹریلیا میں ہونے والے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ2022 کے سب سے بڑے مقابلے سے قبل قومی کرکٹ ٹیم جیت کیلئے رب العالمین کے حضور کامیابی کے لیے دعائیں کرنے لگے۔ کرکٹ ٹیم کی ارکان نے نفلی روزے کا اہتمام بھی کیا ۔

یہ بھی پڑھیے

بارش کا امکان، ٹی 20 ورلڈکپ کا فائنل نتیجہ خیز بنانے کیلیے قوانین تبدیل

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں 6 نومبر کو ہالینڈ کی جانب سے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر پاکستان کی سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے بعد ٹیم انتظامیہ اور کچھ کھلاڑیوں نےنفلی روزوں کا اہتمام کرنے شروع کررکھا ہے ۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistani Journal (@pakistanjournal)

قومی کرکٹ ٹیم کے کوچز محمد یوسف اور ثقلین مشتاق دونوں میچ کے دنوں میں روزہ رکھتے ہیں جبکہ دیگر کئی کھلاڑیوں نے میچ سے ایک دن پہلے روزہ رکھا جبکہ انہوں نے تمام کھلاڑیوں کو روزہ رکھنے اور نماز پڑھنے کی تلقین بھی کی۔

آسٹریلیا میں قومی کرکٹ  ٹیم اور انتظامیہ کے اراکین نے فائنل سےایک روزقبل نفلی روزے کا اہتمام کرتے ہوئے1992کے ورلڈ کپ کی یاد تازہ کی ۔ 1992 کا ورلڈ کپ رمضان الکریم میں آسٹریلیا میں کھیلا گیا تھا جس میں پاکستان فتح یاب ہوا تھا۔

بابر اعظم کی قیادت میں قومی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا میں موجود ہے جہاں کل وہ آئی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ سے ٹکرائیں گے۔ 1992 کے ورلڈ کپ میں بھی پاکستان کا مقابلہ انگلینڈ سے ہوا تھا جس میں انگلش ٹیم کو شکست فاش ہوئی تھی ۔

یہ بھی پڑھیے

انگلینڈ سے عبرتناک شکست پر بھارتی ٹیم شائقین کرکٹ کے نشانے پر آگئی

یاد رہے کہ 1992 میں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ  کے آغاز میں عمران خان کی قیادت میں قومی ٹیم کی کارگردگی ناقص رہی تھی تاہم  ایونٹ کے اختتام تک قومی کرکٹ ٹیم فائنل میں پہنچی اور ورلڈ کپ کا ٹائٹل پہلی بار اپنے نام کیا تھا ۔

ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ 1992 میں  کے اہم ترین میچ میں بارش کے باعث نتیجہ تبدیل ہوا اور پاکستان سیمی فائنل میں پہنچا جبکہ موجودہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھی  بارش کا عمل دخل نظر آیا اور پاکستان پوائنٹس ٹیبل پر آخری سے پہلی پوزیشن پر آگیا ۔

آئی سی سی ٹی20ورلڈ کپ 2022 میں جنوبی افریقا اور زمبابوے کے درمیان ہونے والا میچ بارش کی نظر ہوکر منسوخ ہوگیا جسکی وجہ سے پاکستان کو پوائنٹس ٹیبل  پر فائدہ ملا اور وہ سیمی فائنل   کے لیے کوالیفائیڈ کرگیا ۔

متعلقہ تحاریر