ایان چیپل نے عمران خان کی پکار کارنرڈ ٹائیگرز کی یاد تازہ کردی

آسٹریلوی ٹیم کے سابق کپتان کہنا ہے 1992 کے ورلڈ کپ کےدوران عمران خان نے اپنی ٹیم کے لیے کارنرڈ ٹائیگرز کے الفاظ استعمال کیے تھے۔

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان آج ہونے والی ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل کے تناظر میں گفتگو کرتے ہوئے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ایان مائیکل چیپل نے تاریخ کے پردوں کو ہٹاتے ہوئے کچھ حقائق بتائے ہیں۔

آسٹریلیا میں جاری ٹی 20 ورلڈ کپ پر تجزیہ دیتے ہوئے ایان چیپل نے 1992 کے ورلڈ کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستانی ٹیم مکمل طور پر زچ ہو چکی تھی ، وسیم اکرم نو بال پر نو بال کررہے تھے ، پاکستانی کرکٹ کے کپتان عمران خان ڈریسنگ روم میں آئے اور انہوں نے وسیم اکرم سے کہا وسیم تم باؤلنگ کے دوران صرف اپنی اسپیڈ پر دھیان دینا ، نوبال کو بھول جاؤ۔

یہ بھی پڑھیے

شعیب اور ثانیہ کی طلاق کا مذاق بنانے پر سوشل میڈیا کی جیو نیوز پر تنقید

بابر اعظم  پشاور زلمی کا حصہ بن گئے، شعیب ملک کی کراچی کنگز میں واپسی

ایان چیپل کا کہنا تھا جب عمران خان جب فائنل کے ٹاس کے لیے میدان میں آئے تو انہوں نے وائٹ کلر کی ٹی شرٹ زیب تن کی ہوئی تھی جس پر ٹائیگر بنا ہوا۔

آسٹریلوی ٹیم کے سابق کپتان نے بتایا کہ "جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ نے وائٹ کلر کی ٹی شرٹ کیوں پہن رکھی ہے جبکہ ٹاس کے وقت عموعی طور پر کپتان ٹیم کی پرماننٹ شرٹ پہنتے ہیں ، تو ان کا کہنا تھا کہ میں اپنی ٹیم سے کہا ہے کہ آپ گراونڈ میں کارنرڈ ٹائیگر کی طرح لڑنا ہے۔”

واضح رہے کہ عمران خان کے اپنی ٹیم کے لیے کارنرڈ ٹائیگرز کے الفاظ کے بعد سے یہ الفاظ پاکستانی ٹیم کے ساتھ مختص کردیئے گئے تھے۔

متعلقہ تحاریر