فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی اپینڈکس کی سرجری کے بعد روبہ صحت
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی نے اپنے پیغام میں بتایا کہ اپینڈکس کی سرجری کے بعد بہتر محسوس کررہا ہوں، انہوں نےاسپتال سے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے جلد صحت یابی کی دعاؤں کی درخواست بھی کی ہے
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ اپینڈکس کی سرجری کے بعد بہتر محسوس کررہا ہوں۔ انہوں نے آپریشن کے بعد کی سوشل میڈیا پراپنی تصویر بھی شیئر کی ہے ۔
آسٹریلیا میں ہونے والے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ کے خلاف میچ کے دوران گھٹنے کی انجری کے ایک ہفتے بعد پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی اتوار کو سرجری ہوگئی ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
شاہین آفریدی کے اسکین میں انجری کا کوئی آثار نہیں ملا، پی سی بی
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شاہین شاہ آفریدی نے کہاکہ اپینڈیکٹومی کے بعد بہتر محسوس ہورہا ہے۔ اپینڈکس میں انفیکشن میں ہونے پر ان کی سرجری کی گئی تھی ۔
Had an appendectomy today but Alhumdulillah feeling better. Remember me in your prayers. 🤲 pic.twitter.com/M70HWwl9Cn
— Shaheen Shah Afridi (@iShaheenAfridi) November 20, 2022
شاہین شاہ آفریدی نے بتایا کہ اپینڈکس میں انفیکشن کی باعث ان کی سرجری کی گئی ۔ انہوں نے بتایا کہ اپینڈکس کے آپریشن کے اب بہتر محسوس کر رہے ہیں۔
فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مداحوں سے جلد صحتیابی کی دعاوں کی اپیل بھی کی ہے۔ انہوں نےاسپتال سے اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی ہے ۔
یاد رہے کہ شاہین آفریدی نے ورلڈ کپ فائنل کے دوران پہلی ڈلیوری کے بعد اپنا تیسرا اوور روک دیا۔ بلے باز ہیری بروک کے کیچ کے دوران انہیں گھٹنے میں انجری درپیش آگئی تھی ۔
شاہین آفریدی کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے گزشتہ ہفتے صحت یاب ہونے کے لیے کرکٹ کھیلنے سے دو ہفتے کی چھٹی لینے کی "تجویز” کی تھی ۔
اس میں کہا گیا تھا کہ شاہین کچھ دنوں کے لیے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں اپنے گھٹنے کو مضبوط بنانے کے لیے "بحالی اور کنڈیشنگ پروگرام” سے گزریں گے۔
شاہین شاہ آفریدی کی ٹوئٹر پوسٹ پر تحریک انصاف کے چیئرمین سابق وزیر اعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔
اللہ آپکو صحت دین
— Aleema khan (@Aleema_khanm1) November 20, 2022
شاہد آفریدی فاؤنڈیشن برطانیہ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر صائمہ خان نے اپنے پیغام میں شاہین آفریدی کو چھوٹو بول کر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تمہیں شفا دے، میری تمام محبتیں اور دعائیں آپ کے لیے ۔
Allah give you shifa, chotu. All my love and duas 🤲🏻
— Saima Khan (@saimaxkhan) November 20, 2022